कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

303 گمشدہ موبائل برآمد، 46 لاکھ روپئے کا مال واپس

سائبر برانچ کی نمایاں کارکردگی

ناندیڑ :18؍اپریل ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع میں عوامی مقامات اور بازاروں سے گم یا چوری ہونے والے مہنگے موبائل فونز کی تلاش کے لیے خصوصی مہم چلانے کے احکامات سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمار نے سائبر پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر وسنت سپرے کو دیے تھے۔ اس کے مطابق سائبر پولیس اسٹیشن ناندیڑ، لوکل کرائم برانچ اور ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں کی ٹیمیں تشکیل دے کر گمشدہ اور چوری شدہ موبائل فونز کی تلاش کے لیے مہم شروع کی گئی۔اس مہم کے دوران جنوری 2026ء سے اب تک ضلع ناندیڑ کے مختلف مقامات سے گم اور چوری شدہ موبائل فونز تلاش کر کے مجموعی طور پر 303 موبائل فونز، جن کی مالیت 46,03,000 روپئے ہے، برآمد کیے گئے۔ ان تمام موبائل فونز کو آج ایک مشترکہ تقریب میں سرپرست وزیر اتل ساوے کے ہاتھوں ’’مشن سہاگ‘‘ اور’’مشن سمادھان‘‘ کے تحت اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ برآمد شدہ موبائل فونز کے IMEI نمبرات ناندیڑ پولیس کے “Nanded Police” فیس بک پیج پر بھی جاری کیے گئے ہیں۔اسی طرح سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی رہنمائی میں 2025ء کے دوران 800 موبائل فونز، جن کی اندازاً مالیت 1 کروڑ 37 لاکھ روپئے ہے، برآمد کیے جا چکے ہیں۔یہ کارکردگی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمار، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھوکر ڈاکٹر ارچنا پاٹل، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سورج گرو، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ہیڈکوارٹر) ڈاکٹر اشوینی جگتاپ اور پولیس انسپکٹر وسنت سپرے کی رہنمائی میں سائبر پولیس ٹیم کے افسران و اہلکاروں نے انجام دی ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ناندیڑ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گم یا چوری شدہ موبائل فونز کی معلومات CEIR پورٹل پر اپلوڈ کریں۔ اس نمایاں کارکردگی پر سرپرست وزیر اتل ساوے نے پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے