कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یومِ اساتذہ پر مؤیدُ المسلمین پرائمری اسکول میں منفرد پروگرام

طلبہ نے استاد کا کردار نبھایا، سابقہ طلبہ اور سرپرستوں نے دی کامیابی کی رہنمائی

پربھنی: 5 ستمبر( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ انتظام مؤیدُ المسلمین پرائمری اسکول، پربھنی میں یومِ اساتذہ کے موقع پر ایک منفرد اور بامقصد پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کو تدریس کا عملی تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ سابقہ طلبہ اور سرپرست حضرات کی رہنمائی سے بھی استفادہ کا موقع دیا گیا۔شفٹِ اول میں جماعت ہفتم کے طلبہ و طالبات نے مختلف جماعتوں میں جاکر تدریس کے فرائض انجام دیے۔ اس سرگرمی سے طلبہ میں خود اعتمادی، اظہارِ خیال، قائدانہ صلاحیت، ذمہ داری اور نظم و ضبط کو فروغ دینے کا موقع ملا۔اس موقع پر اسکول کے سابقہ طلبہ و طالبات کو مدعو کیا گیا، جو مختلف شعبۂ ہائے زندگی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ صدرِ مدرس محمد خالد عبدالحفیظ نے ان کا استقبال کیا۔ سابقہ طلبہ نے مختلف جماعتوں میں طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے یومِ اساتذہ، استاد کے مقام و مرتبہ اور تعلیم و تربیت میں استاد کے کردار پر روشنی ڈالی اور اپنے کامیابی کے سفر و تجربات بیان کرتے ہوئے طلبہ کو محنت، مستقل مزاجی اور اساتذہ کی رہنمائی اختیار کرنے کی تلقین کی۔شفٹِ دوم میں جماعت اول تا چہارم کے لیے ہر جماعت سے منتخب سرپرست حضرات کو مدعو کیا گیا۔ سرپرستوں نے جماعتوں میں جاکر طلبہ سے گفتگو کی اور تعلیم کی اہمیت، والدین کے ادب و احترام، اساتذہ کے آداب و احترام اور یومِ اساتذہ کے حوالے سے مفید رہنمائی کی۔سابقہ طلبہ اور سرپرستوں کی شرکت سے طلبہ میں جوش و جذبہ پیدا ہوا اور انہیں یہ پیغام ملا کہ کامیابی کے لیے تعلیم کے ساتھ محنت، اخلاق، والدین کا احترام اور اساتذہ کی قدر بھی نہایت ضروری ہے۔پروگرام کی کامیابی میں دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر افضل سیٹھ پاڈیلا، سکریٹری غلام محمد مٹھو اور رکن محمد یوسف ناگانی کی سرپرستی و رہنمائی حاصل رہی۔ صدرِ مدرس محمد خالد عبدالحفیظ کی نگرانی میں پروگرام کے کنوینیر فاروق سر اور جلیل سر اور تمام اساتذہ نے پروگرام کے کامیاب انعقاد میں بھرپور تعاون کیا۔انتظامیہ نے اس سرگرمی کو طلبہ کی شخصیت سازی، اخلاقی تربیت، خود اعتمادی اور عملی زندگی کی تیاری کے لیے مؤثر قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے بامقصد پروگرام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے