कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

"ہر کوئی تم سے تنگ آ چکا ہے”، ٹرمپ نیتن یاہو پر سخت برہم، نئی کتاب میں چشم کشا انکشافات

واشنگٹن۔تل ابیب:25؍جون:گذشتہ چند ہفتوں کے دوران یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان تعلقات خوشگوار نہیں ہیں۔ تاہم حالیہ عرصے میں منظر عام پر آنے والے اس تنا سے قبل گذشتہ برس بھی دونوں رہنماں کے درمیان شدید کشیدگی دیکھی گئی تھی۔ یہ کشیدگی غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے اعلان سے چند دن پہلے کی بات ہے۔
"بی بی ہر کوئی تم سے تنگ آ چکا ہے”
صحافیوں میگی ہیبرمین اور جوناتھن سوان کی لکھی گئی نئی کتاب ‘Regime Change’ (حکومت کی تبدیلی) میں امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ایک انتہائی کشیدہ ٹیلی فونک گفتگو کی تفصیلات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ کتاب کے مطابق اس کال کے دوران ٹرمپ نے نیتن یاہو کو شدید جھاڑ پلائی اور ان پر سخت الفاظ اور گالیاں برسائیں۔ٹرمپ نے اس فون کال میں جس میں جیرڈ کشنر اور وائٹ ہاس کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی موجود تھے نیتن یاہو سے کہا "بی بی، ہر کوئی تم سے تنگ آ چکا ہے۔ ہر یہودی تم سے تنگ آ چکا ہے، حتی کہ لائن پر موجود یہ دو یہودی (کشنر اور وٹکوف) بھی تم سے اکتا چکے ہیں”۔یہ انکشافات کتاب کے اس باب میں شامل ہیں جس میں ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے پہلے سال کے سیاسی ارتقا، وائٹ ہاس کے پس پردہ واقعات اور امریکہ کے اندر و باہر اعلی حکام کے درمیان تعلقات کا احاطہ کیا گیا ہے۔یہ انکشافات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے اور لبنان میں جاری جنگ کے تناظر میں دونوں رہنماں کے درمیان نئی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ٹرمپ نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران نیتن یاہو کو "پاگل” قرار دیا اور اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "ہر بار جب آپ کسی شخص کو تلاش کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو پورا اپارٹمنٹ گرانے کی ضرورت نہیں ہے”۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے