कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ہر کامیابی قیمت مانگتی ہے

تحریر:محمد عادل ارریاوی

قدم چوم لیتی ہے خود بڑھ کر منزل
مسافــر اگر ہـمت نا ہارے
ہر انسان اپنی زندگی میں چاہے مرد ہو یا عورت کامیاب ہونا چاہتا ہے بہترین انسان بننا چاہتا ہے ہر کوئی چاہتا ہے کہ لوگ اس کی عزت کریں اس کا نام روشن ہو اس کی محنت رنگ لائے اور وہ اپنی منزل تک پہنچ جائے لیکن ایک حقیقت ایسی ہے جسے بہت کم لوگ سمجھتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ کوئی بھی کامیابی مفت میں نہیں ملتی ہر کامیابی قیمت مانگتی ہے۔
اگر آپ بہترین کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو بہت کچھ قربان کرنا پڑے گا بہت کچھ کھونا پڑے گا آرام قربان کرنا پڑے گا نیند قربان کرنی پڑے گی فضول تفریح چھوڑنی پڑے گی بے مقصد دوستیاں ختم کرنی پڑیں گی اور چھٹیوں کے دن بھی اپنے خوابوں کے نام کرنے پڑیں گے۔ کیونکہ جو لوگ ہر وقت آرام تلاش کرتے ہیں وہ اکثر کامیابی سے محروم رہ جاتے ہیں۔
عربی کا مقولہ ہے
من طلب العلیٰ سحر اللّیالی
جو بلندی اور کامیابی کا طلب گار ہوتا ہے وہ راتوں کو جاگتا ہے۔
آپ دنیا کے ہر کامیاب انسان کی زندگی اٹھا کر دیکھ لیجیے آپ کو اس کے پیچھے برسوں کی محنت بے شمار قربانیاں اور ان گنت جاگی ہوئی راتیں نظر آئیں گی۔ انہوں نے اس وقت محنت کی جب دوسرے لوگ سو رہے تھے انہوں نے اپنے خوابوں کے لیے وہ سب کچھ چھوڑ دیا جو ان کی راہ میں رکاوٹ بن رہا تھا۔
یاد رکھو کامیابی صرف خواہشوں سے نہیں ملتی بلکہ قربانی اور جدوجہد سے ملتی ہے۔ جو شخص اپنی آسائشوں کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں وہ اپنی منزل تک پہنچنے کا حق بھی نہیں رکھتا۔
اس لیے اگر تم زندگی میں کچھ بڑا کرنا چاہتے ہو اگر تم چاہتے ہو کہ تمہارا نام عزت کے ساتھ لیا جائے اگر چاہتے ہو کہ تم بہترین کامیاب انسان بنو تو آج ہی فیصلہ کر لو کہ تم اپنی کامیابی کی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہو۔ کیونکہ دنیا کا دستور یہی ہے کہ جتنی بڑی کامیابی ہوگی اتنی ہی بڑی قربانی دینی پڑے گی۔
اور جو لوگ اپنی نیند آرام اور وقتی خوشیوں کو قربان کر دیتے ہی ایک دن کامیابی خود ان کے قدم چومتی ہے۔
اگر آپ کسی کامیاب انسان سے پوچھیں کہ آپ اس مقام تک کیسے پہنچے؟ تو وہ آپ کو یہی جواب دے گا کہ ہم نے اپنی کامیابی کے لیے بے شمار راتیں جاگ کر گزاریں دن رات محنت کی اپنا قیمتی وقت علم و عمل میں صرف کیا بہت سی خواہشات اور آسائشوں کو قربان کیا اور مسلسل جدوجہد کا راستہ اختیار کیا۔ کیونکہ کامیابی خالی خواہش کرنے سے نہیں ملتی بلکہ اس کے لیے محنت قربانی اور ایک قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔ جو شخص یہ قیمت ادا کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتا وہ حقیقی کامیابی تک نہیں پہنچ سکتا۔
اللہ ربّ العزت ہم سب کو کامیابی وکامرانی عطافرماۓ آمین یارب العالمین ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے