कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جماعتِ اسلامی ہند، شہر پربھنی کے زیرِ اہتمام 15 نومبر کو عظیم الشان اجتماعِ عام

پربھنی: 13؍نومبر (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )جماعتِ اسلامی ہند، شہر پربھنی کے زیرِ اہتمام 15 نومبر 2026 بروز اتوار ایک عظیم الشان اجتماعِ عام بعنوان ”اسلام میں پورے کے پورے داخل ہو جاؤ“ منعقد کیا جا رہا ہے۔اس اجتماع کا مرکزی عنوان ”پورے کے پورے اسلام میں داخل ہو جاؤ“ ہے۔ اس کا مقصد مسلمانوں کو اسلام کی مکمل تعلیمات، اسلامی طرزِ زندگی اور دینی و اخلاقی اقدار کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس موقع پر ممتاز علماء کرام اور معزز شخصیات کے خطابات ہوں گے۔یہ اجتماع مرد و خواتین دونوں کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ پروگرام 15 نومبر بروز اتوار صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک عیدگاہ میدان، جنتور روڈ، پربھنی میں منعقد ہوگا۔ خواتین کے لیے بھی علیحدہ انتظام کیا گیا ہے۔اس موقع پر جماعتِ اسلامی ہند، شہر پربھنی کے امیرِ مقامی جناب عبد المنان خان صاحب نے تمام اہلِ پربھنی سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ اس عظیم الشان اجتماع میں کثیر تعداد میں شرکت کریں۔ انہوں نے بالخصوص گزارش کی ہے کہ تمام احباب اپنے اہلِ خانہ، رشتہ داروں، دوستوں اور احباب کے ساتھ اجتماع میں شرکت کو یقینی بنائیں اور اس اہم دینی و اصلاحی پیغام کو عام کرنے میں اپنا تعاون پیش کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے