कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کوویمپو یونیورسٹی کے 35ویں کانووکیشن میں بھٹکل کے دو محققین کو گورنر کے ہاتھوں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض، شعبۂ اردو کے تین طلباء گولڈ میڈل سے سرفراز

شیموگہ :8؍مئی ( راست) 6/مئی 2026 بروز بدھ کوویمپو یونیورسٹی، شیموگہ کے 35ویں کانووکیشن کا شاندار انعقاد عمل میں آیا، جس میں علمی و تعلیمی کامیابیوں کا جشن منایا گیا۔ اس موقع پر 79 طلبہ میں مجموعی طور پر 155 گولڈ میڈل تقسیم کیے گئے، جبکہ پی ایچ ڈی کے شعبہ میں 163 محققین کو ڈاکٹریٹ کی اسناد سے نوازا گیا۔اردو شعبہ کے لیے یہ لمحہ خصوصی اہمیت کا حامل رہا، جہاں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے دو ریسرچ اسکالرز، ڈاکٹر عبدالحفیظ ندوی اور ڈاکٹر عبدالفتاح کو پی ایچ ڈی کی ڈگری سے سرفراز کیا گیا۔ ان دونوں محققین نے اپنے تحقیقی مقالات پروفیسر سید ثناء اللہ صاحب کی نگرانی میں مکمل کیے تھے۔اسی طرح ایم اے اردو میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی گولڈ میڈل سے نوازا گیا، جن میں محمد معراج الدین رضا (دو گولڈ میڈل)، عافیہ پروین (دو گولڈ میڈل) اور مطہرہ پروین بنت جعفر بڈو، بھٹکل (ایک گولڈ میڈل) شامل ہیں۔یہ تمام اعزازات ریاست کرناٹک کے گورنر اور یونیورسٹی کے چانسلر تھاور چند گہلوت کے دستِ مبارک سے عطا کیے گئے، جس نے تقریب کو مزید باوقار بنا دیا۔اس موقع پر پروفیسر سید ثناء اللہ (سابق صدر شعبہ اردو، کوویمپو یونیورسٹی و پرنسپل سہیادری آرٹس کالج) اور ڈاکٹر سراج احمد (صدر شعبہ اردو، کوویمپو یونیورسٹی) نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تمام کامیاب طلبہ و محققین کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے