कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کوثر اکیڈمی کے زیرِ اہتمام شعری و ادبی نشست کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ :20؍ اپریل (نامہ نگار): شہرِ ناندیڑ میں علم و ادب کے فروغ اور ادبی سرگرمیوں کو مہمیز دینے کے مقصد سے ۱۹؍ اپریل ۲۰۲۶ءبروز اتوار ،کوثر اکیڈمی کی جانب سے دفتر ’اسماک پبلیکیشنز‘ پر ایک پروقار شعری و ادبی نشست کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب کی صدارت روزنامہ ’ورق تازہ‘ (ناندیڑ) کے مدیرِ اعلیٰ جناب محمد تقی نے فرمائی۔ اس نشست میں شہر کی نامور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض سینئراور کہنہ مشق شاعر جناب سہیل احمد صدیقی نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ نشست میں جن شعراء اور ادبا نے اپنا کلام پیش کر کے سامعین سے داد و تحسین وصول کی، ان میں سہیل احمد صدیقی اور شیخ علیم اسرار جیسے سینئرشعراء کے ساتھ ساتھ نثر نگار و شاعر اطہر کلیم احمد اور ذیشان توصیف انصاری ،نوجوان شعراء محمد دانش اور مرزا واجد بیگ، شامل تھے۔ تقریب کی سب سے بڑی خوشخبری اور اہم پیش رفت روزنامہ ’ورق تازہ‘ ناندیڑ کے نئے ہفت روزہ ادبی صفحے کا اعلان تھا۔ اعلان کے مطابق، 29 ؍اپریل 2026 سے روزنامہ ورق تازہ میں ’’نقشِ سخن‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی ادبی صفحے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کے نامور ادبا، کہنہ مشق شعراء اور ابھرتے ہوئے نئے قلمکاروں کو دعوت دی گئی کہ وہ معیاری ادب کی ترویج کے لیے اپنی غیر مطبوعہ تخلیقات اور تحقیقی مقالات ارسال کریں۔ اپنے صدارتی خطاب میں روزنامہ ورق تازہ کے مدیر اعلیٰ جناب محمد تقی نے نوجوان شعراء اور نثر نگاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کی ستائش کی۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس شاندار نشست کی بدولت شہر کی ادبی فضا پر طاری جمود کو توڑنے میں بڑی مدد ملی ہے۔ انہوں نے اس کامیاب بزم کے انعقاد پر منتظمین کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اس نشست کے تمام انتظامات اور کامیاب انعقاد میں فردین خان اور سید عبدالنعیم نے نمایاں محنت کی اور کلیدی کردار ادا کیا۔ منتظمین نے اس بات کا بھی عزم کیا کہ ماضی کی طرح ہی آئندہ ماہ سے ماہانہ شعری و ادبی نشستوں کا سلسلہ دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دفتر اسماک پبلی کیشنز ناندیڑ پر ماضی میں پابندی کے ساتھ مسلسل ماہانہ شعری و ادبی نشستوں کا انعقاد عمل میں آتا رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر کوثر اکیڈمی کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب سید رشید اللہ حسینی (معروف) نے تمام معزز مہمانوں، شعراء کرام اور حاضرین کا باقاعدہ شکریہ ادا کیا، جس کے بعد یہ پُروقار ادبی نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے