कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کتاب کی قدر و قیمت

خامہ بکف: فضیل اختر قاسمی بھیروی
خادم التدریس دارالعلوم رحیمیہ پیلیر آندھراپردیش
10 جون 2026ء بروز بدھ

انسانی تہذیب کے طویل سفر میں اگر کسی خاموش رفیق نے نسلوں کی رہنمائی کی ہے، زمانوں کو جوڑا ہے، بکھرے ہوئے افکار کو یکجا کیا ہے اور مردہ دلوں میں زندگی کی حرارت پیدا کی ہے تو وہ کتاب ہے۔ کتاب عقل و شعور کا خزانہ، تجرباتِ انسانی کا نچوڑ، اور صدیوں کے علم و حکمت کا امین ہے۔ یہ وہ روشن چراغ ہے جس کی لو زمانے کی آندھیوں سے نہیں بجھتی، بلکہ ہر دور میں نئے دلوں اور نئے ذہنوں کو منور کرتی رہتی ہے۔
کتاب انسان کے لیے ایسی مخلص رفیق ہے جو تنہائی میں ہم دم، جہالت میں رہبر، حیرت میں معلم اور تاریکی میں مشعلِ راہ بن جاتی ہے۔ اسی کے ذریعے گزشتہ صدیوں کی صدائیں سنائی دیتی ہیں، گزرے ہوئے اکابر کی مجلسوں میں حاضری نصیب ہوتی ہے اور دور دراز قوموں کے حالات و افکار سے واقفیت حاصل ہوتی ہے۔ کتاب ہی وہ پل ہے جو ماضی کو حال سے اور حال کو مستقبل سے جوڑتا ہے۔
عربی شاعر نے کیا خوب کہا ہے:
*وَخَيْرُ جَلِيسٍ فِي الزَّمَانِ كِتَابُ*
ترجمہ”زمانے میں بہترین ہم نشین کتاب ہے۔”
اور حضرت ابن الأعرابی رحمہ اللہ کا یہ قول تو کتاب کی عظمت کا آئینہ دار ہے:
*لَنَا جُلَسَاءُ مَا نَمَلُّ حَدِيثَهُمْ*
*أَلِبَّاءُ مَأْمُونُونَ غَيْبًا وَمَشْهَدًا*
"ہمارے ایسے ہم نشین ہیں جن کی گفتگو سے کبھی اکتاہٹ نہیں ہوتی، وہ دانا اور امانت دار ہیں، خواہ سامنے ہوں یا نظروں سے اوجھل۔”
واقعہ یہ ہے کہ عمدہ کتاب خود بھی زندہ رہتی ہے اور اپنے مصنف، اپنے کرداروں اور اپنے قارئین کو بھی ایک طرح کی بقا عطا کر دیتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ عظیم کتابوں نے قوموں کی تقدیریں بدل دی ہیں، انسانوں کے افکار میں انقلاب برپا کیا ہے، مردہ جذبات کو زندگی بخشی ہے اور تہذیب و تمدن کے دھارے کا رخ موڑ دیا ہے۔ آج بھی جب ہم کسی بزرگ، عالم یا مفکر کی کتاب کھولتے ہیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ ہمارے سامنے بیٹھا گفتگو کر رہا ہے اور اپنے علم و تجربے کے موتی نچھاور کر رہا ہے۔
کتاب علم و عرفان کا بحرِ بے کراں، عقل و دانائی کا دفتر اور انسانیت کی سب سے قیمتی میراث ہے۔
بقولِ شاعر:
سُرورِ علم ہے کیفِ شراب سے بہتر
کوئی رفیق نہیں ہے کتاب سے بہتر

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے