कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول سیلو کی سالانہ سرپرست میٹنگ کا شاندار انعقاد

سیلو:18؍اگست (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی) پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی پربھنی کے زیر انتظام ‘ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول، سیلو’ کی ایک اہم اور باوقار سرپرست میٹنگ آج ماشاء اللہ فنکشن ہال میں نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کی گئی۔ اس اہم نشست کی صدارت محمد رئیس قاسمی صاحب نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی کے نائب صدر سید قیوم صاحب، نائب افسرِ تعلیم پربھنی عبدالنجیب صاحب، صدر بیلدار سماج سیوا محمد کلیم صاحب بیلدار اور ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول کے صدر مدرس سید سمیر ہاشمی نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز طلبہ کی روحانی و ثقافتی پیشکش کے ساتھ ہوا، جس میں جماعت ہفتم ‘الف’ کی طالبہ راحت ظفر پٹھان نے تلاوتِ قرآن پاک کی سعادت حاصل کی اور جماعت ششم ‘ب’ کی طالبہ مفازا عبدالغفور نے اس کا خوبصورت ترجمہ پیش کیا۔ اس کے بعد جماعت پنجم ‘الف’ کی طالبہ تنزیلہ اظہر پٹھان نے حمدِ باری تعالیٰ پیش کی، جبکہ جماعت ششم ‘الف’ کی طالبہ مدیحہ محمد فاروق نے بارگاہِ رسالت مآب میں نعتِ پاک کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی سید عبدالقیوم صاحب نے اسکول کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول، پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی کے تمام پرائمری اداروں میں سب سے بہترین ادارہ ہے۔ انہوں نے اسکول کی شاندار تعلیمی خدمات پر صدر مدرس عبدالعلیم صوفی سر کی انتھک کوششوں کی شدید سراہنا کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں نائب افسرِ تعلیم عبدالنجیب صاحب نے سرپرستوں کو تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے بالخصوص بچوں کی صحت، متوازن غذائیت، تعلیمی اقدار اور اسلامی کردار سازی پر زور دیتے ہوئے والدین کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا۔ اجلاس کے دوران صدر مدرس عبدالعلیم صوفی سر نے تمام سرپرست سے بالمشافہ گفتگو کی اور انہیں اسکول کی تمام تعلیمی سرگرمیوں اور آئندہ کے منصوبوں سے تفصیل کے ساتھ روشناس کرایا۔ اس باوقار پروگرام کی نظامت کے فرائض خود صدر مدرس عبدالعلیم صوفی صاحب نے بخوبی انجام دیے۔ آخر میں جنید حافظ صاحب کے کلماتِ تشکر کے ساتھ یہ کامیابی سے ہمکنار اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول کے تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے نے انتھک محنت و جدوجہد کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے