कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پیپر لیک کے خلاف SIO پربھنی کی جانب سے محضر پیش

پربھنی :14؍مئی (ضلع نامہ نگاراعتبار نیوز محمد سرور شریف )اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) پربھنی کی جانب سے NEET-UG 2026 امتحان میں مبینہ پیپر لیک اور بے ضابطگیوں کے خلاف شدید احتجاج درج کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کو ایک تفصیلی محضر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر امتحانی نظام میں شفافیت، انصاف اور طلبہ کے مستقبل کے تحفظ کے لیے آزاد اور وقت مقررہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔محضر میں کہا گیا کہ NEET جیسے قومی سطح کے امتحانات میں ہونے والی بے ضابطگیاں لاکھوں محنتی اور باصلاحیت طلبہ کے مستقبل کے ساتھ ناانصافی ہیں۔ SIO نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اصلاحات نافذ کی جائیں۔اس موقع پر SIO شہرِ پربھنی کے صدر محمد محب قادری، سیکریٹری سید عادل، رکن شیخ مشرف، رکن محمد ظہور اور دیگر ذمہ داران و کارکنان موجود تھے۔شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ انتظامیہ طلبہ کے جذبات اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سنگین مسئلے پر فوری اور مؤثر کارروائی کرے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے