कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پنیہ شلوک اہلیہ دیوی ہولکر کسان قرض معافی اسکیم 2026ء

ناندیڑ ضلع کے 1582 دیہات کے 96 ہزار 920 اہل کسانوں کی فہرست جاری

ناندیڑ: 25 جولائی (نمائندہ اعتبار) ریاستی حکومت کی ’’پنیہ شلوک اہلیہ دیوی ہولکر کسان قرض معافی اسکیم 2026‘‘ کے تحت ناندیڑ ضلع کے 1582 دیہات کے 96 ہزار 920 اہل کسانوں کی فہرست سرکاری پورٹل پر جاری کر دی گئی ہے۔ یہ اطلاع ضلع ڈپٹی رجسٹرار شاہوراج ہیرے نے دی۔انہوں نے اہل کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آدھار کی تصدیق (Authentication) اور ایگری اسٹیک (AgriStack) رجسٹریشن کا عمل فوری طور پر مکمل کریں۔اسکیم کی منظوری کے بعد ناندیڑ ضلع کے 1582 دیہات کے 96 ہزار 920 اہل کسانوں کی فہرست سرکاری پورٹل پر شائع کی گئی ہے۔ یہ فہرست متعلقہ بینک شاخوں، مختلف ایگزیکٹیو سروس کوآپریٹو سوسائٹیوں، CSC مراکز، آپلے سرکار سیوا (ASSK) مراکز، گرام پنچایتوں، تعلقہ پٹواری (تلاٹھی) دفاتر اور اسسٹنٹ رجسٹرار، کوآپریٹو سوسائٹیوں کے دفاتر میں دستیاب کرائی گئی ہے۔اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے مستحق کسانوں کو اپنے قریبی آپلے سرکار سیوا مرکز یا CSC مرکز پر جا کر آدھار کی تصدیق کرانا لازمی ہے۔ اس کے لیے کسان پہلے اس بات کی تصدیق کریں کہ ان کا نام مستفیدین کی فہرست میں شامل ہے۔ اس کے بعد انہیں انگوٹھے کی بایومیٹرک تصدیق، اصل آدھار کارڈ اور اپنے بچت کھاتے کی پاس بک ساتھ لے جانا ضروری ہوگا۔ضلع ڈپٹی رجسٹرار شاہوراج ہیرے نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ تاخیر کیے بغیر آدھار کی تصدیق مکمل کریں۔ مزید معلومات کے لیے متعلقہ بینک شاخ، مختلف ایگزیکٹیو سروس کوآپریٹو سوسائٹی یا اسسٹنٹ رجسٹرار، کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں ’’پنیہ شلوک اہلیہ دیوی ہولکر کسان قرض معافی اسکیم 2026‘‘ کے تحت اہل کسانوں کو مرحلہ وار قرض معافی کا فائدہ دیا جا رہا ہے، تاہم اس کے لیے آدھار کو منسلک کرنا، آدھار کی تصدیق اور ایگری اسٹیک رجسٹریشن مکمل کرنا لازمی شرط ہے۔ ضلع میں یہ عمل ابھی بھی جاری ہے، اس لیے آئندہ مستفیدین کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
ضلع کے 16 تعلقوں کے 1582 دیہات کے مجموعی طور پر 96 ہزار 920 اہل کسانوں کی فہرست ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے