कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی کے فیض کیمپس میں یومِ آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

طلبہ نے حب الوطنی کے جذبات کا اظہار کیا، نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی

پربھنی:15؍اگست ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) 15 اگست 2026: ملک کا 80واں یومِ آزادی پربھنی کے فیض کیمپس میں نہایت جوش و خروش، ملی جذبے اور حب الوطنی کے ماحول میں منایا گیا۔ تقریب کا آغاز سلیم سارنگ کے ہاتھوں پرچم کشائی سے ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے موجود طلبہ، اساتذہ اور معززین کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور طلبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہیں تعلیم، نظم و ضبط اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔تقریب میں اسکول کے ننھے طلبہ نے پُرجوش انداز میں حب الوطنی سے متعلق تقاریر پیش کیں، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے پروگرام میں ان کے اعتماد، صلاحیت اور قومی جذبے کی خوبصورت عکاسی نظر آئی۔اس موقع پر مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کا ستائش و اعزاز کیا گیا۔ ان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل میں مزید محنت اور بہتر کارکردگی کے لیے حوصلہ دیا گیا۔سلیم سارنگ نے اسکول کے طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں اور اساتذہ کی محنت کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی ہمہ جہت ترقی پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے طلبہ کو محنت، مستقل مزاجی اور بلند عزائم کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔اس موقع پر ادارے کے بانی و سکریٹری ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان، ایکتا بھاوی سنستھا کے صدر عظمت خان، ایجوکیشن سوسائٹی کےصدر محمد اکبر علی خان، نائب صدر شیخ کلیم، چیئرپرسن محترمہ انیس صدیقی صاحبہ، اراکین رفعت علی خان اور شیخ نذیر، پرنسپل محمد ثناء اللہ خان، پرنسپل محترمہ پٹیل طالعہ، ہیڈ ماسٹر صفی اللہ خان سمیت اسکول کے تمام اساتذہ، طلبہ اور دیگر معززین بڑی تعداد میں موجود تھے۔نظامت کے فرائض مفتی سعید ندوی و ابرار علی خان نے نے بحسن خوبی انجام دیے۔یومِ آزادی کی یہ تقریب نہ صرف قومی جذبے سے سرشار تھی بلکہ طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے بھی اہم رہی۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس طرح کی طلب پریس نوٹ کو سعید ندوی نے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے