कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ٹیچرز کنسیٹوینسی انتخاب نومبر 2026 : اساتذہ کے مسائل اور حقوق کے لیے مؤثر قیادت کا عزم

ملکاپور میں اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کی اہم مشاورتی نشست؛ غازی ظہروش کی امیدواریت پر اساتذہ سے تبادلۂ خیال

ملکاپور:17/ اگست ( محمد احسان سر ) نومبر 2026 میں منعقد ہونے والے ٹیچرز کنسیٹوینسی Teachers’ Constituency کے انتخاب کے پیشِ نظر اردو اساتذہ کے مسائل، حقوق اور اسکولوں سے متعلق مختلف امور پر غور و خوض کے لیے اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن، امراوتی ڈویژن کے صدر غازی ظہروش کی امیدواریت کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی نشست کا انعقاد کیا گیا. یہ نشست اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ملکاپور کے صدر شیخ شکیل شیخ بفاتی کی اجازت و رہنمائی میں اتوار، 16 اگست کو شام 4 بجے مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہائی اسکول، ملکاپور میں منعقد ہوئی. نشست میں اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن امراوتی ڈویژن کے صدر غازی ظہروش، نائب صدر اسرار احمد سر، رکن وحید سر مرتضیٰ پور، رکن وسیم سر اور رکن محمد نعمان سر، امراوتی نے خصوصی طور پر شرکت کی. پروگرام کی غرض و غایت سابق مدرس و صحافی محمد احسان سر نے پیش کی. اس موقع پر اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر ذمہ داران کا اساتذہ کی جانب سے گلدستے پیش کرکے پُرتپاک استقبال کیا گیا. مشاورتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے نامزد امیدوار( امراوتی ڈیویژن ) غازی ظہروش سر نے اساتذہ سے انتخابی امور، آئندہ کی حکمتِ عملی اور اساتذہ و اسکولوں کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا. انہوں نے اساتذہ کے مسائل کو مؤثر انداز میں متعلقہ فورمز تک پہنچانے، تعلیمی نظام میں اسکولوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور اساتذہ کے جائز حقوق کے لیے منظم و متحد جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا. انہوں نے اساتذہ سے اپیل کی کہ نومبر میں ہونے والے ٹیچرز کنسیٹوینسی Teachers’ Constituency کے انتخاب کو محض ایک انتخاب نہ سمجھتے ہوئے اسے اساتذہ کے مستقبل، تعلیمی اداروں کے مسائل اور تعلیم کے مفادات سے جوڑ کر دیکھا جائے. انہوں نے کہا کہ باہمی اتحاد، مشاورت اور اجتماعی جدوجہد ہی کے ذریعے اساتذہ کے دیرینہ مسائل کا مؤثر حل تلاش کیا جا سکتا ہے. نشست میں ملکاپور کے مختلف اردو تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے شرکت کی. مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہائی اسکول سے شیخ ضمیر سر، ایاز خان لیاقت خان سر اور جاوید سر؛ علی الانا اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج سے پرنسپل فیروز غوث خان، ضیاء اللہ خان سر، سید جاوید علی سر، سہیل پرویز سر، شیخ ساجد سر اور مشیر خان سر؛ اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج سے محمد شکیل عبدالعزیز قریشی، زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج سے مظہر خان سر اور اشہر خان سر؛ سابق مدرس و صحافی محمد احسان سر، سابق مدرس حاجی محمد شریف سر، حاجی محمد سلیم جاوید ، بلڈھانہ اردو ہائی اسکول سے زبیر خان کریم خان سر سمیت دیگر معزز اساتذہ موجود تھے. اس موقع پر محمد شفیق قادر سر، اردو گرلز جونیئر کالج ملکاپور نے بھی موجود ذمہ داران سے ملاقات کی. پروگرام کی نظامت کے فرائض مبشیر اللہ خان، اکولہ نے خوش اسلوبی سے انجام دیے، جبکہ محمد شکیل شیخ عزیز قریشی نے اظہارِ تشکر پیش کیا. نشست کا مجموعی ماحول غازی ظہروش سر کی امیدواری، اساتذہ کے اتحاد، باہمی مشاورت اور تعلیم سے وابستہ مسائل کے حل کے لیے اجتماعی جدوجہد کے عزم سے عبارت رہا. شرکائے نشست نے اس امر پر زور دیا کہ2026 نومبر Teachers’ Constituency کے انتخاب میں اساتذہ اپنے مسائل، حقوق اور تعلیمی اداروں کے مستقبل کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے بامقصد فیصلہ کریں گے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے