कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وراثت

ازقلم: محمد وسیم(لیکچرار)
(ایم- ایڈ ٫ایم – اے (اردو٫انگریزی ٫علم سیاسیات٫سماجیات٫معاشیات٫تاریخ)
حنیفیہ اردو جونیئر کالج ہورکھیڑ ٫اکولہ ٫ مہاراشٹرا.

کمرے میں باپ کی دہاڑ گونجی: "اٹھتا ہے یا دوں ایک؟”
سات سالہ رمیز ہڑبڑا کر بستر سے اترا اور آنکھیں ملتا ہوا صحن میں نکل آیا۔
سامنے گیلری کے جنگلے پر پندرہ سالہ نمیر ٹکا تھا؛ سوکھا جسم، آنکھوں تلے گہرے سیاہ حلقے، بکھرے بال۔ اور اسکرین پر سست رفتاری سے پھسلتا ایک انگوٹھا۔
اچانک اندر سے دروازہ کھلا۔ باپ کے بھاری ہاتھ نے نمیر کی کنپٹی پر ایک رسید کیا: "سیدھا ہوتا ہے یا دوں ایک؟”
نمیر کا چہرہ جھٹکے سے ایک طرف مڑا، مگر اگلے ہی پل گردن واپس اسی پرانے زاویے پر آ جمی جہاں نیلی چمک تھی۔ انگوٹھا نہیں رکا۔
رمیز پلک جھپکائے بغیر اسے تکتا رہا۔ انگلیاں جیب میں گئیں، جہاں کل میلے سے خریدا گیا پلاسٹک کا موبائل پڑا تھا۔ اس نے کھلونا باہر نکالا، اور اس کے تاریک شیشے پر انگوٹھا پھیرنے لگا۔
"رمیز! بستہ اٹھاؤ، دیر ہو رہی ہے۔” ماں کی صدا صحن میں تحلیل ہو گئی۔
اس نے بستہ کندھے پر ڈالا۔ گیلری میں نمیر اب زمین پر بیٹھا تھا، گھٹنوں کے بیچ سکرین بدستور چہرے کے مقابل۔
رمیز کی نظریں اپنے بے جان شیشے پر گڑ گئیں، اور پاؤں بغیر دیکھے باہر کی دنیا کی طرف مڑ گئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close