कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وحدتِ اسلامی ہند 16 اگست تا 26 اگست 2026”پیغام رحمت عالم ﷺ مہم“ منائے گی

محمد ضیاء الدین صدیقی(امیر وحدت اسلامی ہند)

وحدت اسلامی ہند ملک گیر سطح پر 16 اگست تا 26 اگست 2026 کے دوران”پیغام رحمت عالم ﷺمہم“ولا تقتلوا انفسکم۔”انسان کو اپنے ہاتھوں مرنے نہ دو“ موضوع کے تحت منا رہی ہے جس میں اس کے ذیلی موضوعات میں خودکشی، دختر کشی، نشہ آوری اور فضائی آلودگی ہے۔ آج قومی اور بین الاقوامی سطح پر پوری انسانیت ان مسائل سے نبرد آزما ہے بالخصوص ہمارا ملک بھارت ان سماجی اور معاشرتی بیماریوں کے سبب کمزور ہوتا جا رہا ہے اور ان تمام مسائل کا حل اللہ کے رسول محمد مصطفیٰ ﷺ کی تعلیمات اور آپ ﷺ کے اسوۂ حسنہ پر عمل درآمد ہی ہے اور زندگی کے تمام شعبوں اخلاق، عبادات، معاملات یا خاندانی و سماجی زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے نبی کریم ﷺ کی سنت اور آپ ﷺ کا طریقہ ہی ہمارے لیے سب سے بہترین اور کامل رول ماڈل ہے لیکن آج خود کشی Suicide دنیا کے سنگین ترین عوامی صحت اور سماجی بحرانوں میں سے ایک ہے، عالمی ادارہ صحت WHO کے مطابق ہر سال سات لاکھ سے زائد افراد خودکشی کا شکار ہیں جبکہ خود کشی کی کوشش کرنے والوں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔دستیاب عالمی اعداد و شمار کے مطابق متعدد مسلم اکثریتی ممالک میں خودکشی کی شرح نسبتاً کم ہے مثال کے طور پر سعودی عرب، اردن، مصر، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا میں یہ شرح عموما فی لاکھ دو تا پانچ کے درمیان ہے جبکہ امریکہ میں 15۔14، بھارت میں 13۔12اور جنوبی کوریا میں 20/ سے زائد درج کی گئی ہے۔
اسلام خود کشی کو محض ایک اخلاقی برائی نہیں بلکہ انسانی جان کے تقدس کے خلاف سنگین جرم قرار دیتا ہے۔ بلاشبہ خودکشی ایک کثیر الجہتی مسئلہ ہے لیکن دستیاب بین الاقوامی شواہد اس حقیقت کی تائید کرتے ہیں کہ اسلامی تعلیمات انسان کو مایوسی سے امید، اضطراب سے اطمینان، اور خودکشی سے بامقصد و با وقار زندگی کی طرف رہنمائی کرتی ہے اور یہی اسلام کا آفاقی رحمت بھرا اور انسانیت نواز پیغام ہے۔
اسی طرح لڑکیوں کی مادر رحم میں جنین کشی Female feticide دور حاضر کا نہایت سنگین سماجی، اخلاقی اور انسانی جرم ہے جس نے خاندانی نظام،معاشرتی توازن اور انسانی اقدار کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور رحم مادر میں معصوم جان کا خاتمہ ظلم،قتل اور اللہ کی امانت میں خیانت ہے۔اعداد و شمار اور یو این ایف پی اے کے مطابق ہمارے ملک میں مسنگ گرلز کا مسئلہ انتہائی تشویش ناک ہے اور دنیا میں قتل کی جانے والی ہر تیسری بیٹی ہندوستانی ہے۔بیٹی کی حفاظت دراصل انسانیت،عدل اور انسانی تہذیب کی حفاظت ہے۔
اسی طرح نشہ آج محض ایک فرد کی کمزوری نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے تباہ کن عالمی بحران ہے۔ عالمی ادارے صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہر سال تقریبا 32 لاکھ افراد شراب اور منشیات کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم یو این او ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں منشیات کے استعمال میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس عالمی صورتحال کا علاج صرف قانون کا خوف نہیں بلکہ ایمان، اللہ کے روبرو جواب دہی کا احساس اور مضبوط کردار ہے اللہ تعالیٰ نے انسان کو زمین پر اپنا خلیفہ بنایا ہے۔
آئی پی سی سی کی سکستھ اسیسمنٹ رپورٹ کے مطابق انسانی سرگرمیوں نے صنعتی دور کے بعد زمین کے اوسط درجہ حرارت میں تقریباً 1°.1C اضافہ کر دیا ہے جبکہ ڈبلیو ایچ او (عالمی ادارے صحت) کے مطابق فضائی آلودگی ہر سال تقریبا 70 لاکھ قبل از وقت اموات کا سبب بنتی ہے۔ یہ حقائق اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ ماحولیاتی بحران دراصل انسانی بے اعتدالی اور فساد فی الارض کی جدید صورت ہے۔ رحمت عالم حضرت محمد مصطفی ﷺ نے 14 صدیاں قبل وہ آفاقی اصول عطا فرمائے جنہیں آج دنیا انوائر مینٹل ایتھکس کے نام سے تسلیم کر رہی ہے۔ اسلام انسان کو زمین کا مالک نہیں بلکہ اس کا امین اور جوابدہ نگہبان قرار دیتا ہے، زمین کی حفاظت دراصل اللہ تعالیٰ کی امانت کی حفاظت، سنت نبوی ﷺ کی پیروی اور آنے والی نسلوں کے حق کی ادائیگی ہے اور دنیا اور آخرت کی حقیقی کامیابی اور انسانی سماج کے مسائل کے حل حضور اقدس محمد مصطفی ﷺ کی سچی پیروی اور محبت میں ہی پوشیدہ ہے۔قرآن مجید رسول اللہ محمد مصطفی ﷺ کو صرف مسلمانوں کا رہنما نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے رحمت اور نمونہ عمل قرار دیتا ہے۔
اس مہم کے دوران پورے ملک میں 1000 مقامات پر 17 ریاستوں میں جہاں وحدت اسلامی ہند منظم ہے عوامی رابطوں کے ذریعے اس پیغام کو پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس سلسلے میں مختلف زبانوں میں کتابچے، فولڈرس، اسٹیکرز، پوسٹرز وغیرہ کی اشاعت کی گئی ہے جسے عوام تک پہنچایا جائے گا۔ علماء کرام اور مساجد کے ائمہ حضرات سے خصوصی درخواست کی گئی ہے کہ اپنے خطابات میں اس موضوع پر لوگوں کو بیدار کریں۔ وابستگان وحدت اسلامی کو متوجہ کیا گیا ہے کہ عوام تک انفرادی و اجتماعی ہر سطح پر منظم طور سے اس پیغام کو پہنچانے کی کوشش کریں۔
پریس سے خطاب محمد ضیاء الدین صدیقی امیر وحدتِ اسلامی ہند، ڈاکٹر انیس قومی سیکریٹری، اورمحمد ساجد صحرائی مہم کنوینر نے کیا۔پروگرام کو جناب بسم اللہ شیخ صاحب، رکن مرکزی شوریٰ؛ مولانا محمدمشتاق فلاحی، رکن مرکزی شوریٰ؛ شیخ منتخب الدین، پریس کوآرڈینیٹر؛ اور وحدتِ اسلامی ہند، مہاراشٹر ریجن،اورنگ آباد (چھترپتی سنبھاجی نگر) یونٹ کے دیگر معززین کی شرکت سے رونق بخشی۔
منجانب:
محمدساجد صحرائی
مہم آرگنائزر
پیغام رحمت عالم ﷺ(۶۱ تا ۶۲ اگست۶۲۰۲؁ء)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے