कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نگر پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 6 میں الوداعی تقریب و جلسہ تقسیمِ انعامات کا شاندار انعقاد

طلبہ کی تعلیمی و ہمہ گیر کارکردگی پر ٹرافیز اور کتابوں سے نوازا گیا؛ 370 طلباء کے لیے ضیافت کا شاندار اہتمام

امراؤتی:26؍اپریل (این ایس بیگ)مقامی نگر پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 6، مورشی ۔تعلقہ مورشی ضلع امراؤتی میں ایک پروقار الوداعی تقریب اور جلسہ تقسیمِ انعامات و اسنادکا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کی تمام سال کی بہترین کارکردگیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک، حمدِ باری تعالیٰ، دعا اور نعتِ پاک سے کیا گیا۔تقریب کی صدارت مدرسہ ھذا کے صدر مدرس جناب محمد صادق محمد رفیق صاحب نے فرمائی۔ بطور مہمانِ خصوصی نگر پریشد مورشی کے ممبر عالی جناب نعیم بھائی اور سبیہ عرشی باجی نے شرکت کیں اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں زندگی کے اگلے سفر اور اپنی منزل مقصود کے حصول کےلیے دعاؤں سے نوازا۔ تقریب میں مدرسہ انتظامیہ کمیٹی(SMC) اسکول مینیجمنٹ کمیٹی کے اراکین ذاکر بیگ صاحب، پرویز بھائی صاحب، نغمہ باجی، عرشی باجی اور صائمہ باجی صاحبہ نے بھی بطور مہمان شرکت کیں۔نظامت کے فرائض معلم اعجاز سر نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ اس موقع پر سیکشن ‘بی’ کے انچارج محمد قمر اقبال سر نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اسکول کے دونوں سیکشن (A اور B) کے اساتذہ نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔ پروگرام کے دوران طلباء و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ نظمیں، گیت، تقاریر اور اشعار پیش کیے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان بچوں کی تربیت اور رہنمائی میں مشتاق سر اور نزہت باجی صاحبہ نے کلیدی کردار ادا کیا۔پروگرام کے اختتامی مرحلے میں مہمانانِ خصوصی اور SMC ممبران کے دست مبارک سے ٹرافیز اور ‘بال متر’ کتابیں بطور انعام دی گئیں۔ اساتذہ اکرام بشمول معاون معلمات سلمہ باجی صاحبہ، ریشمہ باجی صاحبہ، خاشیہ باجی صاحبہ, مہک باجی صاحبہ معاویہ باجی صاحبہ ، شدما باجی صاحبہ اور تبسم باجی صاحبہ نے نہایت خوش اسلوبی اور منظم طریقے سےانتظامی امور کی انجام دہی کیں ۔آخر میں فیوم قمر صاحب نے تمام مہمانوں اور شرکاء کےلیے شکریہ کے کلمات ادا کیے۔ تقریب کے اختتام پر اسکول کے تمام 370 طلباء کے لیے دوپہر کے طعام و ضیافت کا بہترین نظم کیا گیا ۔ تمام طلباء مسرت اور جوش و خروش کے ساتھ اپنے گھروں کو روانہ ہوئے اور یہ یادگار تقریب کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے