कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نگراں وزیر سنجے بھاؤ راٹھوڑ کی سالگرہ کے موقع پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال

دروا میں مریضوں میں کھچڑی، پھل اور بسکٹ تقسیم

داروا:یکم؍جولائی ( بشر قریشی) ضلع ایوت محل کے نگراں وزیر محترم سنجے بھاؤ راٹھوڑ کی سالگرہ کے موقع پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال، داروا میں زیرِ علاج مریضوں اور ان کے تیمارداروں میں کھچڑی، پھل اور بسکٹ تقسیم کرکے ایک فلاحی و انسانی خدمت کا پروگرام منعقد کیا گیا۔یہ خدمت خلق کا پروگرام شیوسینا ضلع صدر کی ہدایت پر اور آروگیہ سبھاپتی ایکناتھ ماہورکر کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد سالگرہ کو عوامی خدمت اور انسانیت نوازی کے جذبے کے ساتھ منانا تھا۔اس پروگرام کا کامیاب انعقاد ضرار قریشی اور جہانگیر ٹھیکیدار نے کیا۔ ان کی نگرانی میں اسپتال کے مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ میں محبت اور اخلاص کے ساتھ کھچڑی، پھل اور بسکٹ تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر سشیل بھاؤ راٹھوڑ، غزل بھاؤ، گجیندر چوہان، ثاقب رہبر، افتخار قریشی، ظہیر قریشی، نگر سیوک سبھاش دودھے سمیت شیوسینا کے عہدیداران، کارکنان اور معزز شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔شرکاء نے نگراں وزیر محترم سنجے بھاؤ راٹھوڑ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی درازیٔ عمر، صحتِ کاملہ اور عوامی خدمت کے میدان میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے