कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نگراں وزیر اتُل ساوے کا ناندیڑ ضلع کا دورہ

ناندیڑ:16؍اپریل ( نمائندہ اعتبار) ریاست کے دیگر پسماندہ بہوجن بہبود، ڈیری ڈیولپمنٹ، غیر روایتی توانائی اور معذورین بااختیاری کے وزیر نیز ناندیڑ ضلع کے نگراں وزیر اتُل ساوے 17 اور 18 اپریل کو ناندیڑ ضلع کے دورہ پر آ رہے ہیں۔ ان کے دورہ کا پروگرام درج ذیل رہے گا۔جمعہ 17 اپریل 2026ء کو صبح 6 بجے چھترپتی سمبھاجی نگر سے ماہورگڑھ کے سرکاری ریسٹ ہاؤس، ناندیڑ کے لیے روانہ ہوں گے۔ صبح 9 بجے سرکاری ریسٹ ہاؤس ماہورگڑھ پہنچیں گے اور قیام کریں گے۔ صبح 9:30 بجے پرم پوجیہ مہنت دتّ شکھر سنستھان ماہورگڑھ کی زیارت کریں گے۔ صبح 10:30 بجے رینوکا دیوی ماتا کے درشن کریں گے اور اطراف کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔ صبح 11:30 بجے سرکاری ریسٹ ہاؤس ماہورگڑھ واپس آ کر قیام کریں گے۔ دوپہر 12 بجے ماہور ترقیاتی منصوبہ کی پیشکش اور ضلع کلکٹر و دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ اجلاس منعقد ہوگا (مقام: تحصیل دفتر ماہورگڑھ)۔ دوپہر 1 بجے اسسٹنٹ ضلع کلکٹر و پروجیکٹ آفیسر کنوٹ اور دیگر متعلقہ افراد کے ساتھ قبائلی ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس ہوگا (مقام: تحصیل دفتر ماہورگڑھ)۔ دوپہر 2 بجے طعام اور قیام۔ دوپہر 4 بجے ناندیڑ کے سرکاری ریسٹ ہاؤس کے لیے روانہ ہوں گے۔ شام 6 بجے سرکاری ریسٹ ہاؤس ناندیڑ پہنچ کر قیام و شب بسری کریں گے۔ہفتہ 18 اپریل 2026ء کو صبح 9 بجے شنکر راؤ چوہان آڈیٹوریم ناندیڑ میں مجوزہ او بی سی سیلف ایمپلائمنٹ میلہ 2026 کے سلسلے میں معائنہ کریں گے۔ صبح 10 بجے ضلع کلکٹر آفس ناندیڑ میں مختلف انتظامی اجلاس منعقد ہوں گے، جن میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس، بلی راجا شیٹی پاندن روڈ یوجنا کا جائزہ، ضلع پریشد، مہاوترن، محکمہ تعمیرات عامہ، آبپاشی محکمہ، محکمہ جنگلات وغیرہ کے امور پر میٹنگ شامل ہے۔ دوپہر 2 بجے سرکاری ریسٹ ہاؤس ناندیڑ پہنچ کر قیام کریں گے۔ دوپہر 3 بجے سرکاری ریسٹ ہاؤس ناندیڑ سے بذریعہ گاڑی چھترپتی سمبھاجی نگر کے لیے روانہ ہوں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے