कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ندیم کالونی، گاڑے گاؤں روڈ، ناندیڑ کے ترقیاتی کاموں کے لیے اشوک راؤ چوہان کی صدارت میں اہم میٹنگ

ناندیڑ :12؍جولائی (راست) 11 جولائی 2026 کو دوپہر 4 بجے ناندیڑ میونسپل کارپوریشن میں ندیم کالونی، آلو پیاز مارکیٹ اور فاطمہ اسکول سے آلو پیاز مارکیٹ تک گاڑے گاؤں مین روڈ کی خستہ حالی کا ذکر کیا گیا۔ رکن پارلیمان اشوک راؤ چوہان نے کمشنر، میئر اور میونسپل کارپوریشن کے آفیسرز سے نئے ترقیاتی کاموں کے فنڈز کے بارے میں گفتگو کی اور مستقل و مضبوط ترقیاتی کام کروانے کا تیقن دیا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ رکن پارلیمان جناب اشوک راؤ چوہان کی رہائش گاہ پر قاضی محمد رفیق کی قیادت میں وفد نے بالمشافہ ملاقات کرکے ندیم کالونی، آلو پیاز مارکیٹ اور فاطمہ اسکول سے گاڑے گاؤں روڈ کی خستہ حالی کا ذکر کیا تھا۔ اس وقت اشوک چوہان نے میونسپل کارپوریشن کے آفیسرز کے ساتھ میٹنگ کروا کے مذکورہ علاقوں میں ترقیاتی کام کرانے کا تیقن دیا تھا۔ آج کی میٹنگ اسی مناسبت سے کامیاب طریقے سے عمل میں آئی۔اس میٹنگ میں اشوک راؤ چوہان، ایم ایل سی امر راجورکر، محترمہ میئر، ڈپٹی کمشنر کدم صاحب، اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔اس موقع پر حافظ و قاضی محمد رفیق، مولانا اکرم صاحب، مشہور سماجی کارکن و نوجوان شیخ محسن و دیگر موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے