कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار کو’’عبدالماجد دریابادی عالمی یومِ اردو ایوارڈ‘‘ دینے کا اعلان

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے 9 نومبر کو غالب اکیڈمی، نئی دہلی میں تقریبِ اعزاز

سولاپور :4؍نومبر(اقبال باغبان) : اردو زبان و ادب کے فروغ اور علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں سولاپور کے معروف ادیب، محقق اور ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار کو’’مولانا عبدالماجد دریابادی عالمی یومِ اردو ایوارڈ‘‘سے نوازا جائے گا۔ اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن، نئی دہلی نے اس اعزاز کے لیے ان کے نام کا اعلان کیا ہے۔ ایوارڈ پیش کرنے کی تقریب 9 نومبر 2026ء، بروز پیر، غالب اکیڈمی، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔
ایوارڈ کے اعلان کے بعد سولاپور کے علمی، ادبی اور تعلیمی حلقوں میں مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں سولاپور اردو گھر کے رکن محمود نواز، سابق ناظم اردو گھر راجا باغبان، کارگزار ناظم و ناظمِ کتب خانہ ساحر نداف، محمد ایاز، ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، ڈاکٹر سمیہ باغبان، سرفراز بلول خان، عبدالمجید شیخ، سوشل کالج کی صدر شعبۂ انگریزی ڈاکٹر آسماں خان، فزیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق شیخ، شمع ایجوکیشن سوسائٹی کے ایوب احمد نلامندو، ایڈین یوتھ اسوسی ایشن کے مظہر الوڑی، جعفر بانگی، روٹری کلب آف سولاپور سمارٹ سٹی کے ڈائریکٹر اقبال باغبان، نور ٹرسٹ کے صدر نور منشی، پروفیسر ڈاکٹر صدف آراء چوبدار اور قادر حسین چوبدار نے انہیں مبارک باد پیش کی اور اس اعزاز کو سولاپور کے لیے باعثِ افتخار قرار دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے