कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع میں 16 مئی سے مردم شماری کا عملی آغاز

شہری تعاون کریں: ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے

ناندیڑ:15؍مئی ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع میں مردم شماری 2027 کے تحت گھر فہرست سازی اور گھر شماری کے پہلے مرحلے کا عملی آغاز 16 مئی سے کیا جا رہا ہے۔ اس پس منظر میں ہر گھر پر شمار کنندگان اور سپروائزرس دورہ کریں گے، لہٰذا شہری ان کے ساتھ ضروری تعاون کریں۔ یہ اپیل ضلع کلکٹر و چیف مردم شماری آفیسر راہل کرڈیلے نے کی ہے۔انہوں نے ہدایت دی کہ شدید گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے شمار کنندگان اور سپروائزرس حتی الامکان صبح اور شام کے اوقات میں مردم شماری کا کام مکمل کریں تاکہ دھوپ کی شدت سے بچا جا سکے۔ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے شہریوں سے یہ اپیل بھی کی کہ گھروں پر آنے والے شمار کنندگان اور سپروائزرس کے ساتھ ’’اتتھی دیوو بھو‘‘ یعنی ’’مہمان خدا کی رحمت ہوتا ہے‘‘ کے جذبے کے تحت پیش آئیں اور ان کے لیے پانی وغیرہ کا انتظام کریں۔انہوں نے کل سے شروع ہونے والی مردم شماری مہم کے لیے تمام شمار کنندگان اور سپروائزرس کو نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ریذیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر و ضلع مردم شماری آفیسر کرن امبیکر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مردم شماری آفس ممبئی بی۔ پرساد، ضلع مردم شماری رابطہ آفیسر نہال دھرندھرے اور تحصیلدار (محصول) و ضلع مردم شماری سیل کے سربراہ وپن پاٹل نے بھی دیہی علاقوں میں کام کرنے والے شمار کنندگان اور سپروائزرس سے اپیل کی کہ وہ گرمی سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاط برتیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے