कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ رینج میں گٹکھا و منشیات مخالف مہم، چوتھے دن مزید 6 کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

ناندیڑ: 5؍جون ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ رینج کے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شہاجی اماپ نے یکم جون سے 30 جون 2026ء تک پورے رینج میں گٹکھا اور منشیات کے خلاف خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی کے تحت رینج کے چاروں اضلاع میں گٹکھا اور منشیات مخالف مہم جاری ہے۔ مہم کے چوتھے دن گٹکھا کی فروخت، ذخیرہ اندوزی اور نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف 6 مقدمات درج کیے گئے جبکہ اس غیر قانونی کاروبار سے وابستہ 7 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔اس مہم کے تحت ناندیڑ ضلع میں 3، پربھنی ضلع میں 2 اور لاتور ضلع میں 1 کارروائی انجام دی گئی۔ اس طرح مجموعی طور پر 6 کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کے قبضے سے 1 لاکھ 49 ہزار 664 روپئے مالیت کا گٹکھا اور دیگر سامان ضبط کیا گیا۔پولیس کے مطابق متعلقہ افراد کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) کی دفعہ 123 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ اس دفعہ کے تحت درج مقدمات کی سماعت سیشن عدالت میں ہوتی ہے اور جرم ثابت ہونے پر 10 سال تک قید کے ساتھ مالی جرمانے کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔
پان ٹپریوں کی وسیع پیمانے پر جانچ:
گٹکھا اور ممنوعہ تمباکو مصنوعات کی فروخت روکنے کے لیے پولیس نے پان ٹپریوں کی بڑے پیمانے پر جانچ مہم شروع کی ہے۔ گزشتہ روز ناندیڑ رینج میں مجموعی طور پر 466 پان ٹپریوں کی تلاشی لی گئی جبکہ منشیات ذخیرہ کیے جانے کے ممکنہ مقامات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے