कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ۔واگھالہ میونسپل کارپوریشن کی ڈیجیٹل نظامِ کار کی جانب بڑی پیش رفت

اب شہریوں کو گھر بیٹھے آن لائن گنٹھہ واری سرٹیفکیٹ کی سہولت

ناندیڑ: 6 جولائی(نامہ نگار) ناندیڑ شہر کے شہریوں کا وقت بچانے اور انتظامی امور میں شفافیت لانے کے مقصد سے ناندیڑ۔واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن نے گنٹھہ واری ریگولرائزیشن (باقاعدہ بنانے) کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا ہے۔ اب شہریوں کو گنٹھہ واری سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے میونسپل کارپوریشن کے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ یہ سہولت آن لائن فراہم کر دی گئی ہے۔ اس نئی ڈیجیٹل نظام کے تحت تیار کیے گئے پہلے آن لائن گنٹھہ واری سرٹیفکیٹ حال ہی میں میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران مستحق شہریوں میں تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میئر کویتا سنتوش مُڑے، میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے اور دیگر عوامی نمائندے موجود تھے۔تقریب میں ڈپٹی میئر دیپک سنگھ راوت، اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین وریندر سنگھ گاڑیوالے، خواتین و اطفال بہبود کمیٹی کی چیئرپرسن سدِچھا سونی پاٹل، نائب چیئرپرسن نرنجنا لانڈگے، گروپ لیڈر سندیپ سنگھ گاڑیوالے، صابر چاؤس، ایڈیشنل کمشنر گریش قدم، ڈپٹی کمشنر ایس۔ اجیت پال سنگھ سندھو، ڈپٹی کمشنر ابھیجیت وائکوس، گنٹھہ واری سیل کے نائب انجینئر، جونیئر انجینئر اور تکنیکی عملہ بھی موجود تھا۔اس موقع پر میونسپل انتظامیہ کی جانب سے نمائندہ طور پر ہنومنت نرسنگ راؤ بودرواد، گنیش چندریا کٹکم، دیپک پنڈلیک راؤ کامبلے، گجانن ایکناتھ چکروار، سنجیو کمار شنکر راؤ تلونے اور رام داس گنپت راؤ واودھانے کو پہلے آن لائن گنٹھہ واری سرٹیفکیٹ فراہم کیے گئے۔اس آن لائن نظام کے ذریعے اب شہری اپنے گھروں سے یا میونسپل کارپوریشن کے مجاز آرکیٹیکٹ یا انجینئر کے ذریعے براہِ راست آن لائن درخواست جمع کرا سکیں گے، جس سے ان کے وقت اور اخراجات دونوں کی بچت ہوگی۔ انسانی مداخلت کم ہونے سے کام کی رفتار میں اضافہ ہوگا اور بے ضابطگیوں پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔گنٹھہ واری سرٹیفکیٹ مجاز افسران کے ڈیجیٹل دستخط کے ساتھ جاری کیے جائیں گے، جس کے باعث یہ تمام سرکاری معاملات میں قانونی طور پر قابلِ قبول ہوں گے۔ اس آن لائن نظام کے ذریعے درخواست کی موجودہ صورتِ حال معلوم کرنے اور مطلوبہ ڈیولپمنٹ فیس آن لائن ادا کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
آن لائن گنٹھہ واری ریگولرائزیشن کا طریقۂ کار:
(1) درخواست میونسپل کارپوریشن کے رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ آرکیٹیکٹ، انجینئر یا سپروائزر کے ذریعے آن لائن جمع کرانی ہوگی۔
(2) درخواست کے ساتھ مقررہ فارم، پلاٹ کا نقشہ اور جانچ فیس جمع کرانا ضروری ہوگا۔
(3) میونسپل کارپوریشن کے گنٹھہ واری سیل کے تکنیکی افسران آن لائن درخواست اور مقام کی جانچ کریں گے۔
(4) درخواست منظور ہونے کے بعد آن لائن چالان جاری ہوگا، جس کی ادائیگی کے فوراً بعد ڈیجیٹل دستخط شدہ گنٹھہ واری سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔
میئر اور میونسپل کمشنر کی اپیل:
اس موقع پر میئر کویتا سنتوش مُڑے نے کہا کہ ’’ناندیڑ کو اسمارٹ اور ڈیجیٹل شہر بنانے کی سمت میں یہ ایک اہم قدم ہے۔ شہری کسی بھی درمیانی ایجنٹ کے بہکاوے میں آئے بغیر اس آن لائن سہولت سے براہِ راست فائدہ اٹھائیں۔‘‘
میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے نے کہا کہ ’’جن شہریوں کے پلاٹ یا تعمیرات مقررہ ضابطوں کے مطابق اہل ہیں، وہ مقررہ مدت کے اندر فوری طور پر آن لائن درخواست جمع کرائیں۔ انتظامیہ آن لائن گنٹھہ واری خدمات کو آر ٹی ایس کے تحت شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مستقبل میں میونسپل کارپوریشن کی مجموعی 74 خدمات کے ساتھ گنٹھہ واری کی سہولت بھی سیٹو سہولت مراکز کے ذریعے فراہم کرنے کا منصوبہ ہے، تاکہ شہریوں کو مزید آسان اور مؤثر خدمات میسر آسکیں۔‘‘تقریب کے آغاز میں ایڈیشنل کمشنر گریش قدم نے ابتدائی کلمات پیش کیے، جبکہ آخر میں ڈپٹی کمشنر ابھیجیت وائکوس نے اظہارِ تشکر ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے