कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناموں کے انتخاب میں ہماری غفلت

خامہ بکف محمد عادل ارریاوی

ہمارے علاقے میں ایک نہایت افسوس ناک اور غیر مناسب رواج عرصۂ دراز سے چلا آ رہا ہے۔ بعض لوگ جب ان کے گھر کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کا نام اس دن کے اعتبار سے رکھ دیتے ہیں جس دن وہ پیدا ہوا ہو۔ مثلاً اگر لڑکا جمعہ کے دن پیدا ہوا تو اس کا نام جمن اور لڑکی کا جمنی رکھ دیا جاتا ہے۔ اسی طرح سنیچر کے دن پیدا ہونے والے کا نام سنیچرہ اتوار کے دن پیدا ہونے والے کا اتوریہ سوموار کے دن پیدا ہونے والے کا سونو منگل کے دن پیدا ہونے والے کا منگلو یا منگلا بدھ کے دن پیدا ہونے والے کا بدھوا اور جمعرات کے دن پیدا ہونے والے کا جمنا رکھ دیا جاتا ہے۔
مزید افسوس کی بات یہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ لوگ ان ناموں کو بھی بگاڑ کر پکارنے لگتے ہیں یہاں تک کہ اصل نام کچھ ہوتا ہے اور زبانوں پر اس کی بگڑی ہوئی شکل جاری ہو جاتی ہے۔ نتیجتاً بچے پوری زندگی ایک ایسے نام کے ساتھ پہچانے جاتے ہیں جو نہ معنی خیز ہوتا ہے اور نہ ہی اسلامی تہذیب و ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے۔
حالانکہ اسلام نے اولاد کے اچھے اور بامعنی نام رکھنے کی ترغیب دی ہے۔ والدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ایسے نام رکھیں جو انبیائے کرام علیہم السلام صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم ازواجِ مطہرات صحابیات یا نیک اور صالح بزرگوں کے ناموں سے مناسبت رکھتے ہوں۔ ایسے نام نہ صرف سننے میں خوبصورت ہوتے ہیں بلکہ ان کے معانی بھی عمدہ اور پاکیزہ ہوتے ہیں۔
اچھا نام انسان کی شخصیت پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔ جب کسی بچے کو بار بار کسی نبی صحابی یا نیک شخصیت کے نام سے پکارا جاتا ہے تو اس نام کی برکت اور اس عظیم ہستی کی یاد بھی تازہ ہوتی رہتی ہے۔ نام پکارنے والے کو بھی نیکی کا احساس ہوتا ہے اور بچے کے دل میں بھی اپنے نام کی مناسبت سے اچھے اوصاف پیدا ہونے کی امید رہتی ہے۔
اس لیے ہمیں چاہیے کہ صرف رسم و رواج کی پیروی کرنے کے بجائے اپنی اولاد کے لیے خوبصورت بامعنی اور اسلامی ناموں کا انتخاب کریں کیونکہ اولاد اللہ ربّ العزت کی امانت ہے اور ان کے اچھے نام رکھنا بھی والدین کی ایک اہم ذمہ داری ہے۔
اللہ ربّ العزت ہمیں دین کی صحیح سمجھ عطافرماۓ شریعت کا مکمل پابند بنائے آمین یارب العالمین ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے