कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

میونسپل کارپوریشن میں کمشنر کی صدارت میں شہری علاقوں میں ’ایس آئی آر‘ خصوصی جامع نظرِ ثانی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد

ناندیڑ: 14 جولائی(نمائندہ اعتبار) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی رہنما ہدایات کے مطابق جمہوریت کو مزید مضبوط بنانے اور آئندہ انتخابات کے پیش نظر صاف، درست اور جامع ووٹر لسٹ تیار کرنا انتہائی اہم بنیاد ہے۔ اسی مقصد کے تحت ناندیڑ-واگھالہ سٹی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نیز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے کی صدارت میں منگل، 14 جولائی 2026 کو میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر میں شہری علاقوں میں خصوصی جامع نظرِ ثانی (SIR) مہم کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے خصوصی رابطہ اجلاس منعقد کیا گیا۔اس اہم اجلاس میں سب ڈویژنل آفیسر نیز ناندیڑ جنوب کے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر ڈاکٹر سچن کھلّال، ڈپٹی کلکٹر نیز ناندیڑ شمال کے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر ہنومنت کولیکر، ایڈیشنل کمشنر گریش کدم، ڈپٹی کمشنر ابھیجیت وائیکوس، ایس۔ اجیت پال سنگھ سندھو، نتن گاڑھوے، متعلقہ تحصیل دار، تمام زونل افسران، تمام اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن افسران اور الیکشن برانچ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔اجلاس میں وارڈ وار باقی رہ جانے والے غیر مربوط (Unmapped) ووٹروں کی فہرست کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ہر اہل ووٹر کا نام درست طور پر شامل کرنے کے لیے ضروری اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مقرر کیے گئے بی ایل او (BLO — بوتھ لیول آفیسر) اور بی ایل اے (BLA) کے کام کی رفتار بڑھانے، گنتی فارم اور ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ وارڈ کی سطح پر گھر گھر رابطہ قائم کرنے کی ہدایات دی گئیں۔شادی کے بعد خواتین کے ناموں میں تبدیلی یا ووٹروں کی نقل مکانی کے باعث پیش آنے والی تکنیکی دشواریوں پر قابو پاکر درست ڈیٹا میپنگ کرنے کے سلسلے میں افسران کو خصوصی ہدایات دی گئیں۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ شہر کا ایک بھی اہل شہری حقِ رائے دہی سے محروم نہ رہے، ووٹر رجسٹریشن کا عمل تیزی سے مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔اسی طرح میونسپل کمشنر نے سخت ہدایات جاری کیں کہ آئندہ 15 دنوں کے دوران میونسپل کارپوریشن کے تمام افسران اور ملازمین محکمۂ مال کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کریں۔
میونسپل کمشنر کی ہدایات:
اجلاس سے رہنمائی کرتے ہوئے میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی فوڑے نے کہا:’’ووٹر لسٹ جمہوریت کی بنیاد ہے۔ اس کی درستگی اور قابلِ اعتماد حیثیت کو برقرار رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ محکمۂ مال کے تمام افسران اور میونسپل انتظامیہ قومی فریضے کے جذبے کے تحت باہمی رابطہ و تعاون قائم رکھتے ہوئے اس کام کو مقررہ مدت میں مکمل کریں۔‘‘اس مہم میں مقامی شہریوں، بالخصوص میونسپل کارپوریشن کے منتخب کارپوریٹروں اور مختلف سماجی تنظیموں سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی گئی۔ نیز ووٹر لسٹ میں اپنا نام برقرار رکھنے کے لیے شہریوں سے کہا گیا کہ وہ جلد از جلد گنتی فارم پُر کرکے اپنے متعلقہ بی ایل او کے پاس جمع کرائیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے