कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور، میمن شیوانی خاندان میں خوشیوں اور روحانیت کا ماحول، فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے 3 مئی کو روانگی

ملکاپور: 28 / اپریل (محمد احسان سر) تفصیلات کے مطابق، ضلع بلڈھانہ کے تاریخی شہر ملکاپور سے اس سال بھی بڑی تعداد میں عازمینِ حج مقدس سفر پر روانہ ہو رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں شہر کے معروف میمن خاندان سے مرحوم محمد جاوید شیوانی (نیم واڑی چوک) کی اہلیہ فریدہ بانو اور ان کے فرزند عبداللہ شیوانی 3 مئی 2026 کو حجِ بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس بابرکت موقع پر ان کی رہائش گاہ پر عزیز و اقارب، دوست احباب اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد مبارکباد پیش کرنے اور دعاؤں کی درخواست کے لیے پہنچ رہی ہے، جس کے باعث گھر میں خوشی اور عقیدت کا سماں قائم ہے۔
استقبالیہ تقریب میں فریدہ بانو کے بھائی، اپنا ٹینٹ کے مالک محمد جاوید محمد اسحاق میمن، محمد آصف محمد اسحاق میمن، ان کے بھتیجے محمد سمیر میمن اور ابوبکر المعروف ابو میمن سمیت دیگر رشتہ داروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا حج قبول فرمائے اور سفر کو آسان بنائے۔ اس موقع پر میزبان عبداللہ شیوانی اور ان کی والدہ محترمہ فریدہ بانو نے مدینہ منورہ میں روضۂ اقدس رسول ﷺ کی حاضری کی سعادت نصیب ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، اور تشریف لانے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سب سے خصوصی دعاؤں کی اپیل بھی کی۔ شہر میں جاری اس روحانی فضا نے نہ صرف خاندان بلکہ پورے علاقے میں عقیدت اور مسرت کی لہر دوڑا دی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے