कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معیاری تعلیم پر عوام کے بے مثال اعتماد کا اظہار

مؤیدالمسلمین ہائی اسکول پربھنی میں داخلوں کے لیے سرپرستوں اور طلبہ کا پُرجوش ہجوم

پربھنی :10؍جون (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے زیرِ انتظام چلنے والے ادارہ مؤیدالمسلمین ہائی اسکول، عثمانیہ کالونی، پربھنی میں تعلیمی سال 2026-27 کے داخلوں کے آغاز کے موقع پر سرپرستوں اور طلبہ کا غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ معیاری تعلیم، شاندار تعلیمی نتائج اور ہمہ جہت تربیت کے باعث بڑی تعداد میں والدین اپنے بچوں کے ہمراہ داخلے کے لیے اسکول پہنچے اور ادارے پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔داخلوں کے آغاز سے قبل ہی اسکول میں والدین اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر صدر مدرس محمد عبدالباسط نے تمام آنے والے سرپرستوں اور طلبہ کا گل پیش کرکے پرتباک استقبال کیا اور ان کے جذبۂ تعلیم کو سراہا۔داخلوں کا باقاعدہ آغاز صبح 9 بجے کیا گیا، جس کے تحت جماعتِ اول، جماعتِ پنجم اور جماعتِ ہشتم میں داخلے دیے گئے۔ الحمدللہ، تمام داخلے نہایت خوش اسلوبی، شفافیت اور مثالی نظم و ضبط کے ساتھ اسی دن مکمل کر لیے گئے۔داخلہ مرکز پر قائم ویلکم ڈیسک کے ذریعے سرپرستوں اور طلبہ کا استقبال کیا گیا، جبکہ کاؤنسلنگ ڈیسک پر ادارے کی تعلیمی، تربیتی اور ہم نصابی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی معلومات اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ طلبہ کی خوشی اور یادگار لمحات کو محفوظ بنانے کے لیے خصوصی سیلفی پوائنٹ بھی قائم کیا گیا، جہاں طلبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر بنوائیں۔داخلہ مہم کے دوران سپروائزر جناب وجاءالرحمن سر کی نگرانی میں داخلہ کمیٹی کی ذمہ داران محترمہ سیما یاسمین میڈم، محترمہ محمدی میڈم، محترمہ انیس فاطمہ میڈم، جناب شیخ عبدالعلیم سر، جناب شیخ ریاض الرحمن سر، جناب امجد خان سر، جناب محمد یوسف سر اور دیگر جملہ معلمین و معلمات نے اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی اور منظم انداز میں انجام دیں۔ صدر مدرس، اساتذۂ کرام اور غیر تدریسی عملہ مسلسل سرپرستوں کی رہنمائی اور سہولت کاری میں مصروف رہا، جس کے باعث داخلوں کا پورا عمل نہایت منظم، خوشگوار اور مثالی ماحول میں پایۂ تکمیل کو پہنچا۔صدر مدرس محمد عبدالباسط نے داخلہ مہم کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کی سرپرستی اور افضل سیٹھ پاڈیلا (صدر دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی) بالخصوص جناب خمیسہ غلام محمد مٹھو صاحب، جناب موسیٰ یوسف ناگانی صاحب اور جناب خمیسہ محمد جنید صاحب کی دور اندیش قیادت، مؤثر رہنمائی، خصوصی دلچسپی اور مسلسل تعاون کا ثمرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ذمہ داران کی تعلیمی امور پر گہری نظر، ادارے کی ترقی کے لیے مخلصانہ کاوشیں اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے مستقل سرپرستی ہی ادارے کی کامیابیوں کی بنیاد ہے۔ مؤیدالمسلمین ہائی اسکول مستقبل میں بھی اسی جذبے، اخلاص اور عزم کے ساتھ معیاری تعلیم اور بہترین تربیت کی خدمات انجام دیتا رہے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے