कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معذور افراد کے لیے حساس اقدام: ایڈوکیٹ جنید خان کی جانب سے نِسرگ گارڈن کو وہیل چیئر کا عطیہ

ملکاپور:17/ اپریل ( محمد احسان سر ): معاشرے میں معذور افراد کے تئیں حساسیت کو اجاگر کرنے والا ایک قابلِ ستائش اقدام مقامی جنگلاتی سیاحتی مرکز نِسرگ گارڈن میں دیکھنے کو ملا، جہاں کارنجہ لاڈ کے مشہور و معروف شخصیت ایڈوکیٹ جنید خان نے اپنی ذاتی پہل پر معذور افراد کے لیے وہیل چیئر فراہم کر کے سماجی ذمہ داری کی عمدہ مثال قائم کی. موصولہ اطلاعات کے مطابق، ایڈوکیٹ جنید خان حسبِ معمول شام کے وقت اپنے دوستوں کے ساتھ واک کے لیے نِسرگ گارڈن آئے تھے۔ اسی دوران ان کی نظر ایک ایسے خاندان پر پڑی، جس کی ایک کمسن بچی جسمانی معذوری کے باعث گارڈن میں گھومنے سے محروم تھی. بچی کے اہلِ خانہ بھی اس کے ساتھ گارڈن میں سیر نہ کر پانے کی وجہ سے مایوس ہو کر واپس لوٹ رہے تھے. یہ منظر دیکھ کر ایڈوکیٹ جنید خان کو شدید دکھ ہوا اور انہوں نے فوری طور پر اس مسئلے کے حل کا فیصلہ کیا. اگلے ہی دن انہوں نے نِسرگ گارڈن کے لیے نئی وہیل چیئر فراہم کر دی، تاکہ معذور افراد بھی قدرتی حسن اور سیاحتی ماحول سے لطف اندوز ہو سکیں. انہوں نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد معذور افراد کو بھی برابر کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں سماجی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے۔ اس اقدام کے بعد اب نِسرگ گارڈن آنے والے معذور افراد کو بڑی سہولت میسر آئے گی اور وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ باآسانی گارڈن کی سیر کر سکیں گے. اس موقع پر سابق میونسپل صدر سنجے کاکڑے، سیاحتی مرکز کمیٹی کے رکن راہول موہوڑ، گولو پروہت اور دیگر عملہ موجود تھا۔ محکمہ جنگلات کے کارنجہ تعلقہ کے آر ایف او گیریش جتکر نے ایڈوکیٹ جنید خان کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے ان کی سماجی شعور کو سراہا.یہ اقدام معاشرے میں مثبت پیغام دے رہا ہے کہ ہر فرد کو معذور افراد کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے