कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدارس کے بڑھتے قدم!!!

تحریر:ابو خالد قاسمی
استاذ جامعہ اسلامیہ گلزار قرآنیہ کلچھینہ غازی آباد

یہ اطلاع دیتے ہوے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اس سال دارالعلوم دیوبند کے ۵ طلباء کا ایڈمیشن اسکالرشپ کے ساتھ دنیا کی سب سے ٹاپ یونورسٹی ہاروارڈ میں ہوگیا ہے۔ ویسے گذشتہ سال بھی ازہر ہند کے فارغین نے اکسفورڈ میں ٹاپ کرکے اپنا نام روشن کیا تھا۔
مگر دوسری طرف دارالعلوم ندوہ العلماء نے ایک الگ ہی اپنی پہچان بنای ہے چنانچہ آج سے دس سال پہلے وہاں کے اطہر ہاسٹل کو لاء کالج میں تبدیل کرکے لاء کالج بنانے کا فیصلہ اب رنگ لانے لگا ہے، چنانچہ اس سال ہای کورٹ کے دو جج خود ندوہ لاء کالج کے فارغین ہیں۔ ندوہ کے مہتمم نے بتایا کہ لاء کالج کھولنے کا ناظم ندوہ کا فیصلہ قابل ستایش ہے، چونکہ فقہ کی تعلیم تو ہوتی ہی ہے جو اسلامک لاء ہے اس میں ملکی لاء کا اضافہ ہوگیا ہے اور ہمارے بچوں نے ہای کورٹ کا جج بننے میں جو کامیابی حاصل کی ہے اس نے دارالعلوم دیوبند کو بھی لاء اسکول کھولنے کے طرف راغب کیا ہے چونکہ وہاں فقہ یعنی اسلامک لاء کی پڑھای ندوہ سے زیادہ اچھی ہوتی ہے۔ اس لیے اہل دیوبند نے اپنے یہاں لاء اسکول ندوہ سے بھی بڑا کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اور اس سے بھی حیران کن بات یہ ہیکہ ہندوستان کےبیشتر مدارس نے ان بڑے مدارس پر نقش قدم پر چلتے ہوے اپنے نصاب میں جو تبدیلی کی ہے وہ ایک مثبت قدم تصور کیا جاتا ہے۔ چنانچہ اب بڑی تعداد میں مدارس کے فارغین اکسفور، ہاروارڈ کے علاوہ ملک اور بیرون ملک جانے لگے ہیں اور یہ سب اس لیے ممکن ہوسکا ہے کیونکہ ان مدارس نے دنیا کی ٹاپ یونیوسٹیوں کو اپنے تعلیمی معیار کو تسلیم کرنے پر مجبور کردیا ہے اور اب ان کے سرٹیفکٹ کو بھی ان جامعات میں تسلیم کیا جاتا ہے۔
ادھر عمراباد اور بنارس کے اہل حدیث مدارس نے بھی ایک الگ ہی نظیر قایم کردی ہے۔ انھون اپنے اپنے مدارس کی چہاردیواری میں ماس کمیونیکشن کے شعبے کھول دیے ہیں اور وہ سب سرکار سے منظور شدہ ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس انفراسٹرکچر تو پہلے ہی سے موجود تھا بس اس میں باہر سے کچھ اساتذہ لانے کی ضرورت تھی ویسے بھی ہمارے طلباء کے اندر لکھنے اور بولنے کی جوصلاحیت ہوتی ہے وہ یونیورسٹیوں کے طلباء میں مفقود ہے، بس ہم نے انکی صلاحیتیوں کو اب ایک ڈایرکشن دیدیا ہے اب صرف چند سالوں میں آپ کو ہمارے فارغین ٹی وی کے پردوں پر دکھائی دیں گے۔
یہ سب پڑھ کر مجھے بے انتہا خوشی محسوس ہورہی تھی۔ آج سے صرف دس سال پہلے اہل مدارس کے بارے میں یہ سب سوچا بھی نہیں جاسکتاتھا مگر اب تبدیلی نے واقعی تبدیلی پیدا کردی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے