कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین ہائی اسکول میں 80واں یومِ آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

’’الموید جریدہ‘‘ کے اجرا نے تقریب کو بنایا یادگار

پربھنی (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ): دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے زیرِ انتظام چلنے والے مؤید المسلمین ہائی اسکول میں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پُروقار اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ تقریب میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور سرپرستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ پورا اسکول احاطہ قومی جوش و جذبے سے معمور نظر آیا۔
تقریب کا آغاز صدرِ مدرس محمد عبدالباسط سر کے دستِ مبارک سے پرچم کشائی کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا، جس میں سید ساجد، لیکچرر حاجی محمد پاڈیلا، جونیئر کالج آف سائنس اور ان کے ساتھ مؤید المسلمین ہائی اسکول کے معلمین فاروقی ولی الدین، شیخ ریاض الرحمان اور شیخ علیم نے بھی قومی ترانہ گایا۔اس موقع پر محمد جاوید سر، پرنسپل حاجی محمد پاڈیلا جونیئر کالج آف سائنس، بحیثیتِ مہمانِ خصوصی تقریب میں شریک ہوئے۔یومِ آزادی کی تقریب کا ایک خصوصی اور قابلِ ذکر مرحلہ اسکول کی جانب سے سہ ماہی بنیاد پر شائع کیے جانے والے اخبار ’’الموید جریدہ‘‘ کی باقاعدہ رونمائی تھا۔ جریدے میں اسکول کی تعلیمی، ثقافتی، ہم نصابی اور دیگر سرگرمیوں کو نمایاں کیا جائے گا۔ ’’الموید جریدہ‘‘ کی رونمائی کو تقریب کا ایک منفرد اور یادگار حصہ قرار دیا گیا۔بعد ازاں طلبہ و طالبات کے لیے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے۔ پروگرام کی نظامت عظمت خان سر نے نہایت عمدگی اور خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دی۔ طلبہ و طالبات نے مختلف ثقافتی ملبوسات میں اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے خوبصورت پرفارمنس پیش کیں۔ مختلف جماعتوں کے طلبہ و طالبات نے یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آزادی کی اہمیت، قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کا پیغام بھی دیا۔اس موقع پر طلبہ و طالبات میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ کثیر تعداد میں طلبہ کے ساتھ ان کے سرپرست بھی اسکول میں موجود رہے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔مؤید المسلمین ہائی اسکول کی تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن، پربھنی کے صدر افضل سیٹھ پاڈیلا، سیکریٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو اور اسکول کمیٹی کے چیئرمین موسیٰ یوسف ناگانی کی سرپرستی اور تعاون قابلِ ذکر ہے۔ ادارے کی جانب سے تعلیمی، ثقافتی اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے مسلسل مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے