कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’مامو جان کی کہانی بھانجے کی زبانی‘‘

معروف سماجی شخصیت وتاجر، محسن قوم وملت حاجی عبدالجبار باغبان پمپری راجہ کے راجا ہم سے رخصت ہو گئے

ازقلم : ڈاکٹر محمد ناصر باغبان (م ن باغبان)

پمپری راجہ: مجھے اقبال کا یہ شعر یاد آتا ہے۔
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
مہاراشٹرا کے ضلع اورنگ آباد کے قصبے پمپری راجہ کے راجا حاجی عبدالجبار حاجی محمد غوث باغبان (JP) موتی والا نگر اورنگ آباد صدر باغبان ایجوکیشن ٹرسٹ مہاراشٹرا اور صدر باغبان برادر مہاراشٹرا اور صدر جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم اورنگ آباد معروف سماجی شخصیت وتاجر محسن قوم وملت کا گزشتہ بروز اتوار 15نومبر 2026 کو صبح 9:30 بجے ٧٥ برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث اورنگ آباد کے ایشین اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
ڈاکٹر محمد ناصر محمد عثمان باغبان اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو ملیہ سینئر کالج بیڑ الحاج عبدالجبار باغبان کا بھانجہ ہوں۔ میرا تعلق پیٹھن اورنگ آباد اور پمپری راجہ سے ہے۔ انتقال کے دن صبح مامو جان کی صحت کے لئے میں نے صبح چھوٹے فرزند کو ‌فون کیا۔ان کے چھوٹے فرزند جنید باغبان سے موبائل پر انتقال کی خبر سن کر "انا لله وانا اليه راجعون” پڑھا۔ یقین نہیں ہو رہا تھا۔ کچھ دیر کے لئے دل تھم سا گیا۔ مایوسی چھا گئی آنکھیں اشکبار ہوگئی۔ لیکن پھر قرآن کریم کی آیات "كل نفس ذائقه الموت” یاد آگئی کہ ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔
مرحوم کی تمام خدمات کو کسی ایک مقالے میں لکھنا ممکن نہیں تھا اس لیے جلد اول لکھ رہا ہوں۔
مرحوم کی ولادت 12 مئی 1952ء کو اورنگ آباد کے تاریخی قصبے پمپری راجہ میں ایک باغبان گھرانے میں ہوئی۔ پانچ بھائیوں اور پانچ بہنوں کا کنبہ ہیں جس میں حاجی عبدالجبار باغبان سب سے چھوٹے فرزند تھے۔ مامو جان کو تین لڑکے اور تین لڑکیوں کا پریوار ہیں۔ دیہی ماحول، محدود وسائل اور معاشی تنگی نے بچپن ہی سے ان کے پاؤں میں محنت کی لگن شروع ہو گئی۔ مرحوم نے زیرو سے ہیرو بننے کا سفر مختلف مراحل سے پار کیا۔ ایک ایسی شخصیت جس نے اپنی زندگی کا آغاز مزدوری کے طور پر کیا اور اپنی محنت اور ایمانداری سے ملک بھر میں نام کمایا. آج ہم میں نہیں رہے یہ خبر دل دہلا دینے والی ہے۔ موسمبی فروٹ منڈی کا بادشاہ الحاج عبدالجبار باغبان کی موت کی خبر سے ملک کے تمام باغبان برادری سمیت مہاراشٹرا چھترپتی سمبھاجی نگر اور پمپری راجہ میں غم کا ماحول ہے اور اس سانحہ ارتحال پر مختلف اضلاع میں تعزیتی اجلاس کا سلسلہ جاری ہے۔ حاجی عبدالجبار باغبان کی کہانی کسی ناول سے کم نہیں۔ اس نے اپنی زندگی کا آغاز محنت سے کیا جس کے ہاتھ میں کچھ نہیں تھا۔ لیکن اپنے عزم، محنت اور کاروبار پر یقین سے اس نے پھلوں کے کاروبار میں ایک منفرد مقام بنایا۔ آج ان کے ‘جے پی’ فروٹ کمپنی ملک کی ہر ریاست کی فروٹ مارکیٹ میں جانی جاتی ہے۔ پمپری راجہ جیسے چھوٹے سے گاؤں سے شروع ہونے والا یہ شخص کا سفر ملک کے کونے کونے تک پہنچ گیا ہے، یہ اس کی کامیابیوں کی علامت ہے۔ بہت سے لوگ کاروبار میں بڑے ہونے پر معاشرے کو بھول جاتے ہیں۔ لیکن الحاج عبدالجبار باغبان اس سے مستثنیٰ تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کاروبار سے بڑھ کر سماجی خدمات کے لیے وقف کر دی۔
2006ء میں ‘باغبان ایجوکیشن ٹرسٹ’ مہاراشٹرا کے قیام کے ذریعے سیکڑوں ذہین اور مستحق طلبہ و طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھلے کئی طلبہ وطالبات ڈاکٹر انجینئر وغیرہ بنے غریب بچیوں کی شادیوں میں معاونت اور اجتماعی فلاحی کاموں میں وہ ہمیشہ پیش پیش رہے۔ دینی و ملی اداروں سے ان کا عشق ڈھکا چھپا نہیں تھا۔ مساجد کی تعمیر و ترقی سے انہیں قلبی انس تھا۔ اورنگ آباد کی مشہور ‘مسجد میر جنگو ‘ لوٹا کارنجہ کی تعمیر میں ان کا کلیدی حصہ رہا۔ دستیاب تذکروں کے مطابق، انہوں نے اپنے ذاتی سرمائے سے تقریباً بیس مساجد کی تعمیر و تأسیس میں نمایاں تعاون کیا۔ اورنگ آباد کے مؤقر دینی ادارے جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم سے ان کا طویل اور گہرا تعلق تھا۔ 2000ء میں آپ جامعہ کی مجلسِ عاملہ کے رکن منتخب ہوئے اور 2016ء سے تا دمِ آخر بطورِ صدرِ مجلسِ عاملہ اس ادارے کی سرپرستی فرماتے رہے۔ انہیں ملک اور ریاست کے مختلف تنظیموں نے اعزازات سے بھی نوازا تھا۔
جس ہاتھ نے ہمیشہ دوسروں کے آنسو پونچھے، جس شخصیت نے اپنی پوری زندگی شرافت اور ایثار کی نذر کر دی، آج وہ مٹی کی چادر اوڑھ کر ابدی نیند سو گئے ہے۔ مرحوم کی جنازے کی نماز ان کے آبائی گاؤں پمپری راجہ شب نمازِ مغرب کے بعد عیدگاہ میں اور تدفین بڑے قبرستان میں عمل میں آئی ۔
بارگاہِ الہی میں دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرتِ کاملہ فرمائے، ان کی لغزشوں کو درگزر کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقامِ عطا فرمائے اور تمام پسماندگان، وابستگان اور جامعہ کاشف العلوم کے ارکان اساتذہ طلبہ کو صبرِ جمیل کی دولتِ عظمیٰ سے نوازے۔ آمین یا رب العالمين نماز جنازہ مولانا شیخ نور جمالی نے پڑھائی جب کہ ‌نماز جنازہ میں امیر شریعت مفتی معز الدین قاسمی امیر تبلیغ مولانا شمس الدین قاسمی مولانا نسیم الدین مفتاحی مفتی محسن قاسمی مولانا محمد صادق ندوی سیلو ممبر پارلیمنٹ کلیان کاڑے سابق ممبر پارلیمنٹ امتیاز جلیل ممبر اسمبلی ولاس بھومرے پیٹھن۔ مہاراشٹرا کے مختلف شعبوں کی سیاسی سماجی اضلاع اور تعلقہ جات کی تمام برادری کی شخصیتوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں ایک شعر پر بات ختم کرتا ہوں ۔
روکو نہ مجھ کو لوٹ کے گھر جا رہا ہو میں
آیا تھا میں جہاں سے اُدھر جا رہا ہو میں
آنسو بہا کے اور نہ الجھائیے جناب
تم بھی وہی ملوگے جدھر جا رہا ہو میں

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے