कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سینئر و سلیکشن تنخواہ اسکیل ٹریننگ کی خامیاں دور کی جائیں، دو ہزار روپے فیس کا مکمل حساب عام کیا جائے: اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا SCERT سے مطالبہ

پونے :19؍نومبر(نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی ) سینئر و سلیکشن تنخواہ اسکیل ٹریننگ ۲۰۲۶ کے دوران اساتذہ کو پیش آنے والی انتظامی، مالی اور بنیادی سہولیات سے متعلق دشواریوں کے حل کے لیے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ۱۱۱۳۸ نے ریاستی تعلیمی تحقیق و تربیت کونسل (SCERT) مہاراشٹر، پونے کے ڈائریکٹر اور جوائنٹ ڈائریکٹر کو تفصیلی مکتوب پیش کیا ہے۔ سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد، عرفان انصاری، رضوان چمن شیخ نے مطالبہ کیا ہے اساتذہ سے دو ہزار روپے فیس وصول کی گئی ہے، لیکن کئی تربیتی مراکز پر چائے اور کھانے کا مناسب انتظام موجود نہیں ہے۔ اس لیے وصول کی گئی مجموعی رقم، مختلف مدات میں کیے گئے اخراجات اور باقی رقم کی مکمل تفصیلات سرکاری طور پر عام کی جائیں۔ آن لائن اور آف لائن دونوں ٹریننگ کے لیے یکساں فیس وصول کرنے کی انتظامی و مالی وجوہات بھی واضح کی جائیں۔اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہر گھنٹے حاضری لینے اور بار بار دستخط کروانے کا طریقہ فوری طور پر ختم کیا جائے اور ٹریننگ کے آغاز اور اختتام پر حاضری درج کرنے کا آسان نظام نافذ کیا جائے۔ اس کے علاوہ تربیتی مراکز پر پینے کا صاف پانی، چائے، کھانے، صاف ستھرے بیت الخلاء اور مناسب نشستوں جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ساجد نثار نےمکتوب میں ایک اہم تعلیمی و لسانی مسئلے کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی ہے اردو میڈیم اساتذہ کو ٹریننگ کے اختتام پر ہونے والا ۵۰ نمبروں کا تحریری امتحان صرف مراٹھی زبان میں لینے کی بات کہی جا رہی ہے۔ سنگھ نے اسے غیر مناسب اور تربیتی نظام سے متضاد قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اردو میڈیم کے تمام اساتذہ کو اردو زبان میں امتحان دینے کا اختیار دیا جائے،جوابی پرچوں کی جانچ کے لیے اردو زبان کے ماہرین اور تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں۔اس کے علاوہ تربیتی مراکز کا انتخاب کرتے وقت ضلع کی جغرافیائی صورتحال، پبلک ٹرانسپورٹ اور اساتذہ کے سفری فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی اور سہولت بخش مقام مقرر کیا جائے۔ جہاں ممکن ہو آن لائن ٹریننگ کا متبادل فراہم کیا جائے اور آئندہ خدمات کے دوران ہونے والی تربیت کو حتی الامکان مفت منعقد کرنے کے لیے مثبت پالیسی اختیار کی جائے۔اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 نے واضح کیا ہے کہ اساتذہ کی تربیت کا مقصد ان کے علم، صلاحیت اور تدریسی معیار میں اضافہ کرنا ہے، نہ کہ ان کے لیے غیر ضروری مشکلات پیدا کرنا۔ لہٰذا متعلقہ انتظامیہ تمام مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے فوری اور مثبت فیصلہ کرے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے