कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قربِ قیامت کے فتنے احادیثِ نبویہ کی روشنی میں

تحریر:محمد عادل ارریاوی

الحمد للہ دینِ اسلام ایک ایسا مکمل ضابطۂ حیات ہے جو ہر دور کے انسانوں کو فتنوں سے نجات کا راستہ دکھاتا ہے۔ جب بھی دنیا میں گمراہی ظلم و ستم اور فتنوں کی آواز بلند ہوئی قرآن کریم اور احادیث نبویہ نے اہل ایمان کی رہنمائی فرمائی اور انہیں حق پر ثابت قدم رہنے کی تعلیم دی ہے۔ آج کا موجودہ دور بھی بے شمار فتنوں فکری انتشار اور ایمانی آزمائشوں کا دور ہے جس میں ہر صاحب ایمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ قرب قیامت کی علامات فتنوں کی حقیقت اور ان سے حفاظت کے نبوی طریقوں سے آگاہ ہو۔ یہی عقل مندی انسان کو گمراہی سے محفوظ رکھتا ہے ایمان کو مضبوط بناتا اور آخرت کی کامیابی کی راہ آسان کرتا ہے۔
اگر ہم آج موجودہ دور کے پر آشوب حالات پر ایک طائرانہ نظر ڈالیں تو یہ بات کسی بھی عقل و شعور والے شخص سے چھپی نہیں ہے کہ آج ہر سو فتنے اپنے عروج پر ہیں گناہوں کا ایک راستہ رواں ہے جس نے ہر کس و ناکس کو اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے قتل و غارت ظلم و ستم کا دو ہے فرقہ بندیوں نے مسلمانوں کی اتحادی اور اجتماعی طاقت کو بکھیر رکھا ہے نفسانی خواہشات اور لذت دنیاوی کا انہماک بڑھتا جارہا ہے یہ سارے احوال دیکھ کر ہمیں یہ یقین کرنے میں ذرہ برابر بھی تامل نہیں ہوتا کہ یہ وہی دور فتن ہے جس کی جانب نبی آخر الزماں محمد عربی صلی ایم نے صاف انداز میں پیشین گوئیاں فرمائی ہیں جو ساڑھے چودہ سو سال بعد حرف بحرف صادق آرہی ہیں آپ نے اس سے حفاظت کے لیے رہنما خطوط مقرر کیے ہیں محدثین عظام نے مکمل ابواب الفتن یا کتاب الفتن کے عنوان سے ان تمام احادیث کو ذکر کر دیا ہے۔
قیامت قائم ہونے کا عقیدہ اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے قیامت کے قائم ہونے کے وقت کو اللہ ربّ العزت تمام مخلوقات سے مخفی رکھا ہے البتہ نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے لیے قیامت کی علامات ذکر کر دی ہیں تا کہ امت قیامت سے باخبر اور فکرمند رہے احادیث نبوی میں صراحت کے ساتھ موجود ہے کہ جب قیامت کا وقت قریب آئے گا تو یکے بعد دیگرے فتنوں کی برسات ہو گی ہر آنے والا زمانہ اپنے پہلے والے زمانے سے زیادہ برا اور شر کا حامل ہو گا دجالی فتنوں کی شر انگیزیاں زوروں پر ہوں گی مسلمان آزمائش کی انتہائی دشوار گزار گھاٹیوں سے گزریں گے ایمان کی حفاظت مشکل سے مشکل تر بن جائے گا اس کے بعد حضرت مہدی کا ظہور اور حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول ہو گا؟ اور وہ دجال اور دجالی فتنوں کا قلع قمع کریں گے۔
اگر غور و فکر کی نگاہ سے دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ قدم قدم پر بے شمار فتنوں نے جنم لے رکھا ہے ۔ ہر طرف ایمان پر حملے ہو رہے ہیں باطل پرست نئے نئے انداز میں حق کو مٹانے کی ناپاک کوشش کر رہا ہے گناہوں کو خوبصورت بنا کر پیش کیا جا رہا ہے اور دین سے دوری کو ترقی کا نام دیا جا رہا ہے۔ ایسے حالات میں ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنے ایمان و عقیدہ کی حفاظت کی فکر کرے فتنوں کی حقیقت کو سمجھے اور ان مبارک تعلیمات کو مضبوطی سے تھام لے جو خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو آنے والے فتنوں سے بچنے کے لیے عطا فرمائی ہیں۔ یہی وہ راستہ ہے جو انسان کو گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت کی روشنی تک پہنچاتا ہے۔
قرب قیامت کے ان تمام آفتوں سے بچنے کے لیے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے واضح اور فکر انگیز الفاظ میں امت کے لیے تدبیریں مہیا فرمائی ہیں یہ تمام تدبیریں اور رہنمائیاں اس دور پرفتن میں ہمارے لیے مشعل راہ اور ہدایت ہیں جن سے آزمائشوں کی ہر راہ میں روشنی کا انتظام ہوتا رہے گا۔
یہ زمانہ بعد نبوت اور قرب قیامت کا ہے ایمان سوز و دل سوز باتیں اور الحاد و ارتداد کے واقعات دن بدن کثرت سے سننے اور دیکھنے میں آرہے ہیں اس قسم کے فتنوں کی پیشینگوئی خود سرور دو عالم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمار کھی ہے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے۔
سیدنا حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ نیک اعمال میں جلدی کرو فتنوں کے آنے سے پہلے پہلے صبح کو ایک شخص مومن ہو گا شام ہوتے ہوتے کافر ہو جائے گا اور شام کو ایک شخص مومن ہو گا صبح ہوتے ہوتے کافر ہو جائے گا وہ اپنے دین کو دنیا کے عوض بیچ دے گا اس قسم کے فتنوں سے عموما وہی مسلمان متاثر ہوتا ہے جن کے سامنے اسلامی عقائد اور دینی معلومات نہیں ہوتی ہے۔
(رواه مسلم عن ابی ھریرہ رضی اللہ عنہ ) قیامت اور علامات قیامت کو صحیح طور سے تسلیم کرنا ایمان کا لازمی حصہ ہے اگر اس میں ذرا برابر بھی کبھی اختیار کی گئی تو عند اللہ اس کا ایمان معتبر نہیں ہو گا۔
اللہ ربّ العزت ہمیں ہر ظاہر و باطن فتنوں سے محفوظ رکھے ایمان پر استقامت عطا کرے قرآن و سنت پر چلنے کی توفیق نصیب فرمائے اور ہمارا خاتمہ ایمان پر فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے