कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فیضانِ حق اردو پرائمری اسکول میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب

پربھنی :15؍اگست ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مجلسِ اشاعت الحق ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ انتظام فیضانِ حق اردو پرائمری اسکول میں ملکِ عزیز بھارت کا 80واں یومِ آزادی نہایت جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے احاطے میں شاندار تقریبِ پرچم کشائی کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں طلبہ، اساتذہ اور اسکول کے عملے نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں صدرِ مدرس جناب منیب الدین مہذب الدین سر کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ قومی ترانے کے موقع پر طلبہ اور اساتذہ نے پورے جوش و خروش کے ساتھ قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔یومِ آزادی کے موقع پر اسکول کے طلبہ و طالبات نے مختلف تہذیبی و ثقافتی پروگرام پیش کیے، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ طلبہ نے اردو، مراٹھی اور انگریزی تینوں زبانوں میں پُراثر تقاریر پیش کیں۔ اپنی تقاریر میں طلبہ نے تعلیم کی اہمیت، حب الوطنی، قومی اتحاد اور ملک کی ترقی میں طلبہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ننھے طلبہ کی پُراعتماد اور شاندار پیشکش نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے مختلف ثقافتی پروگراموں میں ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب، قومی اتحاد اور ملک کی متنوع ثقافتوں کی خوبصورتی کو اجاگر کیا گیا۔ بچوں کی بہترین کارکردگی پر اساتذہ اور حاضرین نے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔پروگرام کی نظامت بہترین انداز میں انجام دی گئی۔ تقریب کو کامیاب بنانے میں منیب الدین سر، مصیب الدین سر،ارشد سر ،اظہر سر، صادقہ میڈم، ثانیہ میڈم، نبا میڈم اور عائشہ میڈم سمیت دیگر اساتذہ و عملے نے انتھک محنت اور بھرپور تعاون کیا۔آخر میں مصیب الدین سر نے تمام اساتذہ، طلبہ و طالبات اور شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا۔ ان کے اظہارِ تشکر کے ساتھ یومِ آزادی کی یہ پُروقار، شاندار اور یادگار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے