कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فریضۂ حج سے قبل بطور شکرانہ شاندار ضیافت، معززین نے کی شرکت

ملکاپور: 26/ اپریل ( محمد احسان سر ) سابق صدر مدرس محمد اقبال محمد افضل الرحمٰن جمعدار ، محمود نگر کے چھوٹے بھائی محمد ذاکر الرحمن محمد افضل الرحمٰن جمعدار اور ان کی اہلیہ یکم مئی 2026 بروز جمعہ مقدس فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے ان شاء اللہ روانہ ہوں گے۔ اس بابرکت سفر سے قبل شکرانے کے طور پر آج بروز سنیچر، 25 اپریل کو دوپہر 12 بجے بمقام لکی لان، ملکاپور میں ایک پرخلوص اور پرتکلف دعوتِ طعام کا اہتمام کیا گیا. اس موقع پر ملکاپور، بھساول اور اطراف کے علاقوں سے معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمانوں نے محمد ذاکر الرحمن کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ حاضرین نے ان سے خصوصی دعا کی درخواست بھی کی کہ وہ حرمین شریفین میں انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. تقریب میں سابق صدر بلدیہ الحاج رشید خان جمعدار، محمد عطاء الرحمن جمعدار، حفیظ الرحمن جمعدار، محمد اسماعیل نور، صحافی محمد احسان سر، جعفر ٹھیکیدار، ڈاکٹر ظفر، سابق پرنسپل صابر سر، پرنسپل محمد شاکر سر ، حاجی محمد عثمان ماسٹر ، رںٔیس خان جمعدار ، سابق ممبر یوسف خان ، عرفان بھائی پترکار، سابق ممبر رفیق بھائی ، سید جاوید علی بابو، سید وسیم سر، فیضان سر، پرنسپل ہارون سر ، محمد سلیم جاوید سر ، فیاض سمیت دیگر معززین خصوصی طور پر موجود تھے. دعوت طعام میں تمام مہمانان پرتکلف ضیافت سے لطف اندوز ہوئے اور میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے سفرِ حج کی خیریت و کامیابی کے لیے دعا کی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے