कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غیر قانونی ہورڈنگز کے خلاف سخت اقدامات کی تجویز:MPJ

ناندیڑ :16؍مئی ( راست) ناندیڑ ضلع کلکٹر آفس میں سڑک سلامتی، غیر قانونی ہورڈنگز پر کنٹرول اور شہر کی خوبصورتی سے متعلق ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس اجلاس میں موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس فار ویلفیئر (MPJ) کی جانب سے ضلع نائب صدر اظہر خان نے میونسپل کارپوریشن (NWCMC) کے سامنے کئی عوامی مفاد کے مشورے پیش کیے۔ ڈیوائیڈرز پر لگائے جانے والے بینرز اور فلیکس پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے حادثات کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ اور کہا شہر کہ چوک چوراہوں اور ڈیوائیڈرز کی خوبصورتی کے لیے CSR کے تحت شجرکاری، گرِل کی مرمت اور محفوظ مینٹیننس بورڈ لگانے کی تجویز بھی پیش کی۔اس کے علاوہ تمام مجاز اشتہارات پر QR کوڈ سسٹم نافذ کرنے، بڑے ہورڈنگز کا اسٹرکچرل آڈٹ لازمی قرار دینے اور خستہ حال ہورڈنگز کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔ MPJ نے پلاسٹک فلیکس کی جگہ جدید ڈیجیٹل LED بورڈز کو فروغ دینے کی بھی تجویز دی۔اظہر خان نے کہا کہ سڑک سلامتی اور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اجلاس میں موجود افسران نے تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرنے اور ضروری کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے