कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین ہائی اسکول میں’’اپنا مقام پیدا کر‘‘ مہم کے تحت جامع کریئر گائیڈنس پروگرام کا کامیاب انعقاد

پربھنی: 14؍جولائی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے زیرِ انتظام مؤید المسلمین ہائی اسکول، پربھنی میں دہم جماعت کے طلبہ و طالبات کے لیے رابطہ فاؤنڈیشن، پونے کی جانب سے جاری”اپنا مقام پیدا کر” مہم کے تحت ایک جامع، معلوماتی اور رہنمائی پر مبنی کریئر گائیڈنس پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد طلبہ کو دسویں جماعت کے بعد دستیاب تعلیمی مواقع، مختلف پیشہ ورانہ شعبوں، مسابقتی امتحانات، شخصیت سازی، ہنر مندی اور مستقبل کی مؤثر منصوبہ بندی سے روشناس کرانا تھا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں، دلچسپی اور رجحان کے مطابق درست تعلیمی و پیشہ ورانہ سمت کا انتخاب کر سکیں۔پروگرام کی صدارت اسکول کمیٹی کے چیئرمین جناب محمد موسیٰ یوسف ناگانی صاحب نے فرمائی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر محمد میمن شیکھا صاحب (چیئرمین، حاجی محمد پاڈیلا جونیئر کالج آف سائنس کمیٹی) اور شیخ معروف صاحب (نائب صدر، CEE) شریک ہوئے۔اس موقع پر رابطہ فاؤنڈیشن، پونے سے تشریف لائے ہوئے معروف تعلیمی رہنما جناب سید سعید احمد صاحب  نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مسابقتی دور میں کامیابی کے لیے صرف نصابی تعلیم کافی نہیں، بلکہ واضح ہدف، درست منصوبہ بندی، مستقل محنت، اعلیٰ اخلاق، انگریزی زبان پر عبور، جدید ٹیکنالوجی سے واقفیت اور عملی مہارتوں کا حصول بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے دسویں جماعت کے بعد دستیاب مختلف تعلیمی شعبوں، پروفیشنل کورسز، مسابقتی امتحانات، سرکاری و نجی شعبوں میں روزگار کے مواقع اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے مؤثر طریقوں پر نہایت جامع اور مفصل رہنمائی فراہم کی۔اسی موقع پر جناب محمد عارف شیخ، ناندیڑ نے بھی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر طالب علم کے اندر کامیابی کی بے شمار صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں، ضرورت صرف ان صلاحیتوں کو صحیح سمت دینے اور مسلسل محنت کے ذریعے نکھارنے کی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو وقت کی قدر، خود اعتمادی، مثبت سوچ، مسلسل مطالعہ اور اساتذہ کی رہنمائی سے بھرپور استفادہ کرنے کی تلقین کی۔تقریب کا آغاز صدر مدرس جناب محمد عبدالباسط صاحب کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کا گل دستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کرنے سے ہوا۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے رہنمائی پروگرام طلبہ میں خود اعتمادی پیدا کرتے ہیں، ان کی فکری استعداد کو جِلا بخشتے ہیں اور انہیں اپنے مستقبل کے بارے میں بہتر اور باخبر فیصلے کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔پروگرام کی نظامت جناب عظمت خان صاحب نے نہایت مؤثر، منظم اور شاندار انداز میں انجام دی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔پروگرام کے دوران طلبہ نے مقررین سے مختلف تعلیمی، پیشہ ورانہ اور مسابقتی امتحانات سے متعلق سوالات کیے، جن کے مفصل اور اطمینان بخش جوابات دیے گئے۔ طلبہ کو اعلیٰ تعلیم، مختلف کورسز، کریئر کے انتخاب، شخصیت سازی، ہنر مندی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے عملی رہنمائی بھی فراہم کی گئی، جس سے انہیں اپنی آئندہ تعلیمی زندگی کے لیے ایک واضح سمت حاصل ہوئی۔اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر، ہمہ جہت اور طلبہ مرکز بنانے کے لیے دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے رکن *جناب خمیسہ محمد جنید صاحب* نے اسکول کی سالانہ تعلیمی منصوبہ بندی اور امسال کی تعلیمی تھیم "Good to Great "میں خصوصی طور پر دہم جماعت کے طلبہ و طالبات کے لیے کریئر گائیڈنس، شخصیت سازی اور کیریئر کونسلنگ جیسے رہنمائی پروگراموں کے انعقاد کے لیے مخصوص اوقات شامل کیے ہیں، تاکہ معمول کی تدریسی سرگرمیاں متاثر ہوئے بغیر طلبہ کی فکری، اخلاقی اور عملی تربیت کا سلسلہ بھی مستقل طور پر جاری رہے۔ آج کا کامیاب پروگرام اسی بہترین منصوبہ بندی، دور اندیشی اور تعلیمی وژن کا عملی مظہر ثابت ہوا۔آخر میں صدر مدرس جناب محمد عبدالباسط صاحب نے تمام معزز مہمانوں، رابطہ فاؤنڈیشن، دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی، اساتذۂ کرام اور طلبہ کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مؤید المسلمین ہائی اسکول میں آئندہ بھی ایسے بامقصد، معیاری اور رہنمائی پر مبنی پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ طلبہ بدلتے ہوئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور قومی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے