कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غیر قانونی ریت نکالنے کے خلاف ناندیڑ تحصیل آفس کی ٹیم کی علی الصبح بڑی کارروائی

ناندیڑ:20؍اپریل (نمائندہ اعتبار)پیر کی علی الصبح غیر قانونی ریت نکالنے کے معاملہ میں محکمہ مال کی جانب سے بڑی کارروائی انجام دی گئی۔ اس کارروائی کے دوران ندی کے پاٹ سے غیر قانونی طور پر ریت نکالنے والے تین انجن اور ایک کشتی کو جلیٹن کی مدد سے دھماکہ کرکے تباہ کر دیا گیا۔ ضبط اور تباہ کیے گئے سامان کی اندازاً قیمت تقریباً 13 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔یہ کارروائی ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے اور سب ڈویژنل آفیسر ڈاکٹر سچن کھلّال کی رہنمائی میں نیز تحصیلدار سنجے وارکڑ کی قیادت میں موضع بھنگی میں انجام دی گئی۔ غیر قانونی ریت نکالنے سے ندی کے پاٹ کو ہونے والے نقصان، ماحولیاتی تباہی اور سرکاری آمدنی کو پہنچنے والے خسارے کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے یہ کارروائی کی۔اس مہم میں نائب تحصیلدار سوپنل دیگلور، منڈل آفیسر شری کرشن یلماتے، کنال جگتاپ، انیرُدھ جونڈھلے، شیوانند سوامی، سید محسن کے علاوہ گرام محصول آفیسر منوج سارپے، منوج جادھو، گجانن ہولگے، رمیش گیری، راجیش باروڑا، مہیش جوشی، گوپی ناتھ کلیانکر، پولیس ملازم شری ناگرگوجے اور محکمہ محصول کے خادم بالاجی سونٹکے نے حصہ لیا۔انتظامیہ کی اس کارروائی سے غیر قانونی ریت نکالنے والوں میں زبردست کھلبلی مچ گئی ہے اور محکمہ محصول کی جانب سے انتباہ دیا گیا ہے کہ آئندہ بھی اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مسلسل سخت کارروائی کی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے