कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزل

عبدالکریم اشعر

شب کا سنّاٹا ہو ساکن جھیل ہو
سلسلہ یادوں کا میلوں میل ہو

سارے غم جس میں سما جائیں مرے
کاش ایسی بھی کوئی زنبیل ہو

میرے دل کی کیتلی سے بھاپ بن
یاد تیری بھی کبھی تحلیل ہو

ہو رہی رسّی مظالم کی دراز
مل رہی ظالم کو شاید ڈھیل ہو

کاروبارِ دل کا بھی دفتر ہو اک
جس میں گھاٹے کی مرے تفصیل ہو

تیز رفتاری سے اشعر نا سہی
وقت دھیرے دھیرے ہی تبدیل ہو

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے