कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سی بی کھیڈگی کالج کی طالبہ کماری نندنی پوار ہندی میں اول

اکل کوٹ :8؍مئی ( سہیل شیخ )اکل کوٹ کے سی بی کھیڈگی کالج کی بارہویں جماعت کی طالبہ کماری نندنی مانک پوار نے ہندی کے مضمون میں 100 میں سے 97 نمبر حاصل کر کے کالج میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کی اس نمایاں کامیابی سے کالج کا نام روشن ہوا ہے۔ادارے کے چیئرمین جناب بسلنگپا کھیڈگی صاحب، سکریٹری جناب سوبھاش دھرنے، ڈائریکٹر بورڈ، پرنسپل ڈاکٹر گرو لنگپا دھبالے، وائس پرنسپل محترمہ ویدیہی ویدیہ اور سولاپور ضلع ہندی سنگھٹن کے صدر جناب بھیم راؤ چوہان نے نندنی کی اس کامیابی پر اسے مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نندنی کی اس کامیابی میں جناب این ایس بھرم شیٹی اور وائبھو پاٹل کی گرانقدر رہنمائی شامل رہی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے