कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سول سوسائٹی اور ہمارا معاشرہ

بقلم محمود علی لیکچرر

معاشرہ صرف اینٹ پتھر سڑکوں اور عمارتوں کا نام نہیں بلکہ انسانوں رشتوں احساسات اور باہمی تعلقات کا مجموعہ ہوتا ہے جب انسان ایک دوسرے کے دکھ درد کو اپنا سمجھنے لگیں جب مدد کرنا صرف فرض نہیں بلکہ عادت بن جائے تب ایک بہتر معاشرہ وجود میں آتا ہے۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں سول سوسائٹی اپنا کردار ادا کرتی ہے
اکثر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ معاشرے کے تمام مسائل حل کرنا صرف حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن ہر گز ایسا نہیں ہے حقیقت یہ ہے کہ ایک صحت مند معاشرہ صرف حکومتی اداروں سے نہیں بلکہ باشعور شہریوں سماجی تنظیموں اور عام لوگوں کی کوششوں سے بھی تشکیل پاتا ہے یہی لوگ مل کر سول سوسائٹی بناتے ہیں
ہمارے اردگرد اگر غور کیا جائے تو ایسے بے شمار لوگ مل جائیں گے جو خاموشی سے دوسروں کے لیے کام کر رہے ہیں۔ کوئی غریب بچوں کو پڑھا رہا ہے کوئی بیماروں کی مدد کر رہا ہے کوئی ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے یہ سب لوگ معاشرے کے خاموش معمار ہیں
لیکن افسوس یہ بھی ہے کہ جدید زندگی کی مصروفیات مادہ پرستی اور بڑھتی ہوئی خود غرضی نے انسان کو انسان سے دور کر دیا ہے لوگ ایک دوسرے کے مسائل سے بے خبر ہوتے جا رہے ہیں ایسے حالات میں سول سوسائٹی کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے کیونکہ یہی معاشرے میں انسانیت رواداری اور سماجی شعور کو زندہ رکھتی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ ایک اچھا معاشرہ صرف قوانین سے نہیں بنتا بلکہ اچھے انسانوں سے بنتا ہے جب عام لوگ اپنی ذمہ داری محسوس کریں دوسروں کے لیے سوچیں اور اجتماعی بھلائی کو اہمیت دیں تو معاشرے بدلنا شروع ہو جاتے ہیں
آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم صرف تماشائی نہ بنیں بلکہ اپنے حصے کا چراغ جلائیں کیونکہ معاشرے کی تبدیلی ہمیشہ ایک فرد سے شروع ہوتی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے