कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سعودی عرب : خطے میں جنگی اثرات کے باوجود 2025 سے زیادہ عازمین حج کی آمد

مکہ مکرمہ:24؍مئی:فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دیگر ممالک سے پہنچنے والے عازمین حج کی تعداد پندرہ لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ سعودی حکام کے مطابق حج کی ادائیگی کے لیے امسال آنے والے عازمین کی یہ تعداد اس کے باجود پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ ہے کہ خطے میں جنگ کے اثرات موجود ہیں۔خطے میں یہ کشیدگی ایران کے خلاف امریکہ و اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔ امریکی حملے کے بعد ایران نے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کو بطور خاص اپنے میزائل حملوں کو نشانہ بنایا تھا۔ جس سے خطے میں ماحول اور حج کے سفری اخراجات کے ساتھ ساتھ فضائی و بحری سفر میں بھی مسائل پیش آگئے تھے۔خلیجی ملکوں سے تعلق رکھنے والی بڑی فضائی کمپنیاں جن کا امارات ، قطر ، بحرین سے تعلق تھا جنگی صورت حال میں اپنی پروازوں کے متاثر ہونے کے مسئلے سے دو چار ہوئیں مگر سب نے کئی ہفتوں کے اس تعطل کے بعد اپنی سرگرمیوں کو تیزی سے بحال کرنا شروع کر دیا۔ نیز فضائی راستے بھی کھلنا شروع ہو گئے۔پیچیدگیوں کے باوجود عازمین حج نے بھی اپنے سفر حج کے ارادے میں کوئی کمزوری نہ آنے دی اور سعودی عرب پہنچنے کے لیے پورے جوش و جذبے سے روانہ ہوتے رہے۔ یوں ہفتے کے روز جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 1518153 عازمین حج دیگر ملکوں سے سعودی عرب پہنچ چکے تھے۔ یہ بات سعودی حج پاسپورٹ فورس کے کمانڈر صالح المرابا نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتائی ہے۔کمانڈر صالح کے مطابق اگلے دو دنوں میں اس تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ کیونکہ حج پروازوں کی آمد کا سلسلہ مختلف ملکوں سے ابھی جاری ہے۔ عازمین حج کی آمد کا یہ سلسلہ پیر کے روز مناسک حج کی ادائیگی کے آغاز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال بیرونی دنیا سے آنے والے عازمین حج کی تعداد 1506576 رہی تھی۔ جبکہ سعودی عرب کے عازمین حج کی تعداد شامل کر کے یہ عدد 1673320 ہو گیا تھا۔ یاد رہے حج اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے جو دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے صاحب استطاعت مسلمانوں پر زندگی میں ایک مرتبہ ادا کرنا لازم ہے۔ یہ اجتماع مسلمانوں کے رنگ و نسل اور زبان یا علاقے کے امتیازات سے بالا تر ہو کر ایک اللہ کی فرمانبرداری، باہمی قوت و اخوت کا روح پرور موقع ہوتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے