कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی کے ڈاکٹر ذاکر حُسین جونیئر کالج کے مؤظّف لیکچرار محترم محمد افضال عالم صدّیقی کا اِنتقال

پربھنی:20؍ستمبر ( راست) نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ پربھنی شہر کی معروف شخصیت محترم جناب محمد افضال عالم صدّیقی صاحب، ریٹائرڈ پرنسپل ڈاکٹر ذاکر حُسین ہائی اسکول، گنگاکھیڑ و سابق لیکچرار ڈاکٹر ذاکر حُسین جونیئر کالج، پربھنی ساکن مُمتاز نگر، روبرو گورنمنٹ ہاسٹل، دھار روڈ، پربھنی کا آج بتاریخ 20 ستمبر 2026ء بروز اتوار تقریباً شام 5 بجے حیدرآباد کے ایک خانگی اسپتال میں دوران علاج بقضائے الہی انتقال ہوگیا ہے۔ (إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون)۔ الله تعالیٰ، مرحوم کی مغفرت فرمائے، انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ مرحوم، جناب نہال احمد صدّیقی (مؤظّف اَپرنٹس ایڈوائزر و وائس پرنسپل، گورنمنٹ آئی ٹی آئی)، جناب محمد عمران صدّیقی (مؤظّف صدر مدرّس، مدرسہ قریشیہ پرائمری اسکول، ناندیڑ) کے بھائی اور محترمہ ثمینہ انجم صاحبہ (مؤظّف صدر معلّمہ، مدینتہ العلوم ہائی اسکول، ناندیڑ) کے دیور اور جناب احمد الدّین فاروقی صاحب کے برادر نسبتی تھے۔ ان شآء الله! مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بتاریخ 21 ستمبر 2026ء بروز پیر بعد نماز ظہر قبرستان گنج شہیدان کربلا، ہتائی، ناندیڑ شہر میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے