कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پٹھان جاوید خان ریاستی سطح کے مثالی صدر مدرس ایوارڈ سے سرفراز

سیلو :20؍ستمبر(ابرار بیگ)سیلو کی ‘گورو سیوا بھاوی سنستھا’ کے زیرِ انتظام ‘یاسر اردو پرائمری اسکول’ کے صدر مدرس پٹھان جاوید خان فیروز خان کو آج، 20 ستمبر بروز اتوار کو لاتور کے ‘کونسیپٹ ٹیکنیکل کالج’ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ‘ریاست سطحی مثالی صدر مدرس ایوارڈ’ سے نوازا گیا۔ انہیں شیلڈ، گولڈ میڈل، سرٹیفکیٹ اور گلدستہ پیش کر کے عزّت افزائی کی گئی۔پٹھان جاوید خان کو علاقے میں ایک سرگرم صدر مدرس اور مثالی معلم کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ان کی تعلیمی و سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ‘مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن شاخ لاتور’ کے روحِ رواں نصرت قادری اور ان کی ٹیم نے انہیں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا۔ ایوارڈ کی تقسیم کی پروقار تقریب کے اسٹیج پر رکنِ اسمبلی (ایم ایل سی) وکرم کالے، اوسہ بلدیہ کے صدر ڈاکٹر افسر شیخ، مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر ایم اے غفار، یونس انصاری، عبدالوہاب جاگیردار، معیز شیخ، لاتور میونسپل کارپوریشن کے ایجوکیشن چیئرمین، کارپوریٹرز اور لاتور شہر و ضلع کے مختلف اسکولوں کے بانیان و ذمہ داران موجود تھے۔پٹھان جاوید خان کو ریاست سطحی ایوارڈ ملنے پر ‘گورو سیوا بھاوی سنستھا’ کے صدر و سابق کونسلر پٹھان رحیم خان اور ‘یاسر کیمپس’ کے تمام اساتذہ، نان ٹیچنگ اسٹاف اور محبانِ تعلیم نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے