कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ریاست بھر میں مانسون سے قبل اسکولوں کا معائنہ کرنے کے احکامات جاری

15 مئی سے پہلے اسکول عمارتوں سمیت دیگر سہولیات کی جانچ لازمی

ملکاپور:27/ اپریل ( محمد احسان سر ) خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے ، اسکول کا ذکر آتے ہی اس کی عمارت نہایت اہم حیثیت رکھتی ہے۔ عمارت صرف شاندار اور دلکش ہونا کافی نہیں بلکہ طلبہ کے مفاد کے پیش نظر ہر لحاظ سے محفوظ ہونا بھی ضروری ہے۔ یعنی کلاس رومز، بیت الخلاء، کچن، بجلی کی فراہمی اور دیگر سہولیات مضبوط اور محفوظ ہونی چاہئیں، بصورت دیگر کسی بھی وقت خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ مانسون کی آمد سے قبل ریاست کی تمام سرکاری اور مقامی خود مختار اداروں کے تحت چلنے والے اسکولوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حکومتِ مہاراشٹر نے کمر کس لی ہے۔ ریاست کے تمام اسکولوں کی عمارتوں، کلاس رومز، کچن اور بیت الخلاء کی مانسون سے پہلے جانچ کے احکامات مہاراشٹر پرائمری ایجوکیشن کونسل کے ذریعے جاری کیے گئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ تمام عمل 15 مئی سے پہلے مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ طلبہ کی حفاظت کے پیش نظر "اسٹرکچرل آڈٹ” کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ہر سال برسات سے پہلے اور بعد میں اسکولوں کی عمارتوں کی جانچ ایک ضروری حفاظتی عمل ہے۔ اس سال بھی مانسون سے قبل یعنی 15 مئی تک تمام اسکولوں کا اسٹرکچرل (ساختی) آڈٹ مکمل کرنا ہوگا۔اس آڈٹ میں عمارت کی مضبوطی کی جانچ، چھت کی لیکیج روکنے کے لیے واٹر پروف اقدامات، اور انتہائی پرانی یا خطرناک عمارتوں کی نشاندہی شامل ہے۔ اگر کوئی عمارت یا کلاس روم استعمال کے لیے غیر محفوظ پایا جاتا ہے تو اس کا استعمال فوراً بند کر کے طلبہ اور اساتذہ کو متبادل محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔خطرناک عمارتوں کے خلاف سخت کارروائی کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ جو عمارتیں خستہ حال یا خطرناک ہیں، ان کے اطراف خاردار باڑ لگا کر وہاں کسی کے داخلے کو روکنے کی تاکید کی گئی ہے۔ مقررہ طریقۂ کار پر عمل کرتے ہوئے ایسی خطرناک عمارتوں کو جلد از جلد محفوظ یا ختم کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔بارش کے موسم میں پانی جمع ہو کر طلبہ کی صحت متاثر نہ ہو، اس کے لیے اسکولوں کی چھتوں پر موجود بارش کے پانی کی نکاسی کی نالیاں، گٹر اور گندے پانی کے نظام کی باقاعدہ صفائی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح بارش کے دوران شارٹ سرکٹ کے واقعات سے بچاؤ کے لیے اسکول کی تمام جماعتوں کی برقی وائرنگ کی جانچ کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ لٹکتی ہوئی بجلی کی تاروں کو محفوظ بنانا، ارتھنگ کی جانچ کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ طلبہ کا بجلی کے کھمبوں سے کسی قسم کا رابطہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ بجلی کی تاروں کے قریب موجود درختوں کی شاخوں کی مناسب اجازت لے کر کٹائی کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی پروجیکٹ کوآرڈینیٹر گووند کامبلے نے تمام میونسپل کمشنروں، ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹو افسران اور میونسپلٹی کے چیف افسران کو خط ارسال کرتے ہوئے فوری کارروائی کے احکامات دیے ہیں۔ حکومت نے یہ ہدف مقرر کیا ہے کہ فنڈز کی دستیابی کے بعد مرمتی کام بروقت مکمل کر کے اسکولوں کو بارش کے موسم کے لیے مکمل طور پر تیار رکھا جائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے