कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ناندیڑ ڈویژن میں 110 اپرنٹس امیدواروں کی بھرتی

ناندیڑ: 7 جولائی(نامہ نگار) مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی) کے ناندیڑ ڈویژن کی جانب سے تعلیمی سال 2026-27کے دوسرے سیشن کے لیے مختلف شعبوں میں ایک سالہ اپرنٹس (Apprentice Trainee) امیدواروں کی بھرتی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ بھرتی آن لائن طریقۂ کار کے تحت کی جائے گی، جس کے تحت مجموعی طور پر 110 اسامیاں پُر کی جائیں گی۔
شعبہ وار اسامیوں کی تفصیل اس طرح ہے:
میکینک موٹر وہیکل 40، میکینک ڈیزل 44، شیٹ میٹل ورکس 8، آٹو الیکٹریشن 5، میکینک ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشنر 2، پینٹر (جنرل) 3، ویلڈر (گیس اینڈ الیکٹرک) 6، ٹرنر 2 اور انجینئرنگ ڈگری/ڈپلومہ کے لیے 2 اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔ درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل اور معذور امیدواروں کے لیے اپرنٹس ایکٹ کے مطابق ریزرویشن نافذ رہے گا۔ آئی ٹی آئی، ووکیشنل کورس یا آٹو انجینئرنگ ٹیکنیشن کورس کامیاب کرنے والے امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پہلے [www.apprenticeshipindia.gov.in](http://www.apprenticeshipindia.gov.in) پر اپنا آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں اور اس کے بعدMSRTC Division Nandedکے لیے آن لائن درخواست جمع کریں۔آن لائن رجسٹریشن کے بعد امیدواروں کو مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے مقررہ فارمیٹ میں چھپا ہوا درخواست فارم پُر کرکے جمع کرانا ہوگا۔ یہ فارم اسٹیبلشمنٹ برانچ، دفتر ڈویژنل کنٹرولر، اسداللہ خان ٹیکڑی، ریجنل ورکشاپ کے سامنے، ناندیڑ میں 8 جولائی سے 28 جولائی 2026 تک (ہفتہ، اتوار اور سرکاری تعطیلات کے علاوہ) صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک دستیاب ہوں گے اور اسی وقت قبول بھی کیے جائیں گے۔درخواست فارم کی قیمت (جی ایس ٹی سمیت) اوپن زمرے کے امیدواروں کے لیے 590 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ پسماندہ طبقات کے امیدوار اگر درست ذات کا سرٹیفکیٹ پیش کریں تو انہیں 295 روپے ادا کرنے ہوں گے۔مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن، ناندیڑ ڈویژن نے تمام اہل اور خواہش مند امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے