कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رحمن فاؤنڈیشن پربھنی برانچ کی جانب سے شہر پربھنی کے بی ایل اوز کے لیے رہنمائی و مدد کیمپ کا انعقاد

پربھنی: 15؍ جولائی (نامہ نگار: محمد سرور شریف) مورخہ 12 جولائی بروز اتوار بعد نمازِ عشاء ٹھیک 9 بجے مسجد پیٹھ محلہ، پربھنی میں رحمن فاؤنڈیشن پربھنی برانچ کی جانب سے ایس آئی آر (SIR) مہم کے تحت شہر پربھنی کے بی ایل او (BLO) کے لیے ایک خصوصی رہنمائی و مدد کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس کیمپ کا مقصد بی ایل او حضرات کو فارم بھرنے اور دیگر متعلقہ امور میں درپیش مشکلات کے حل میں مدد فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر بی ایل او امجد خان، منظور احمد خان اور محمد خانم کے فارم اور مختلف تکنیکی امور میں ان کی بھرپور معاونت کی گئی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جاری اس اہم جمہوری عمل میں تعاون پر مذکورہ بی ایل او حضرات نے رحمن فاؤنڈیشن پربھنی برانچ کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور موجودہ نازک اور اہم مرحلے پر اس طرح کے معاونتی اقدامات کو قابلِ ستائش قرار دیا۔انہوں نے رحمن فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کے جذبۂ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں امتِ مسلمہ اور عوام الناس کو درپیش مسائل کے پیشِ نظر شہر پربھنی میں رحمن فاؤنڈیشن کی یہ خدمات قابلِ ستائش و قابلِ تقلید ہیں۔ شہر کی دیگر تنظیمیں جنہوں نے ابھی تک اس کام میں پہل نہیں کی ہے، انہیں آگے آنا چاہیے۔اس موقع پر رحمن فاؤنڈیشن پربھنی برانچ کے ذمہ داران سید مقصود، جنید خان، محمد سرور شریف، محمد نوید، محمد ماجد، فرجاد جاسم اور زبیر جیسوا موجود تھے، جنہوں نے کیمپ کو کامیاب بنانے میں فعال کردار ادا کیا۔واضح ہو کہ رحمن فاؤنڈیشن برانچ پربھنی، مفکرِ قوم و ملت، مفسرِ قرآن حضرت مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی دامت برکاتہم کی رہنمائی و سرپرستی میں ملک و ملت و برادرانِ وطن کی خوش حالی و ترقی اور ملک میں امن و انصاف کے قیام کے لیے ہمیشہ اپنی خدمات انجام دیتی ہے۔اس موقع پر رحمن فاؤنڈیشن کی ٹیم نے متولیِ مسجد محمد تاج الدین صاحب اور صدر مسجد کمیٹی فاروق خان صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے