कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دیگلور پولیس کی کارروائی، غیر قانونی گٹکا فروخت و منتقلی کرنے والے چار افراد کے خلاف مقدمہ

7 لاکھ 58 ہزار 600 روپئےکا مال ضبط

دیگلور: 3 ستمبر (نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع میں غیر قانونی کاروبار کے مکمل خاتمے کے مقصد سے ناندیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلاب روہن کی ہدایت پر خصوصی مہم جاری ہے۔ اسی مہم کے تحت دیگلور پولیس نے ممنوعہ تمباکو مصنوعات، گٹکا اور پان مسالہ کی غیر قانونی فروخت و منتقلی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا اور مجموعی طور پر 7 لاکھ 58 ہزار 600 روپئےمالیت کا سامان ضبط کیا ہے۔ پولیس کو 3 ستمبر 2026 کو اطلاع ملی تھی کہ دیگلور شہر کے نرنگل روڈ پر محمد ذاکر شیخ کے مکان کے عقب میں واقع کھلی جگہ پر گاڑیوں کے ذریعے حکومت مہاراشٹر کی جانب سے ممنوع قرار دیے گئے گٹکا اور دیگر تمباکو مصنوعات فروخت و منتقل کرنے کے لیے رکھی گئی ہیں۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دیگلور پولیس کی ٹیم نے پنچوں کی موجودگی میں مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران MH-12 GZ 2345 نمبر کی ایک ایٹیوس کار، جس کی مالیت 5 لاکھ روپئےبتائی گئی ہے، سے 26 ہزار 260 روپئےمالیت کا گٹکا و دیگر تمباکو مصنوعات، جبکہ MH-26 G 2298 نمبر کے ایک آٹو رکشہ، جس کی مالیت 2 لاکھ روپئےہے، سے 17 ہزار 860 روپئےمالیت کا ممنوعہ گٹکا و تمباکو مصنوعات ضبط کی گئیں۔ اس کے علاوہ روہی داس چوک، دیگلور کے رہائشی ہنمنت وٹھل تھڑکے کی نریندر ملک ڈیری دکان سے 5 ہزار 700 روپئےاور لائن گلی، دیگلور کے رہائشی اشوک لکشمن کونڈے واڑ کے قبضے میں موجود بوری سے 4 ہزار 580 روپئےمالیت کا گٹکا و دیگر تمباکو مصنوعات ضبط کی گئیں۔ پولیس کے مطابق ضبط شدہ مجموعی مال کی مالیت 7 لاکھ 58 ہزار 600 روپے ہے۔ اس معاملے میں سید مسعودالدین عرف ببلو سید ریاض الدین (25)، شیخ سلمان شیخ جانی (21)، ہنمنت وٹھل تھڑکے (50) اور اشوک لکشمن کونڈے واڑ (تقریباً 28 سال) کے خلاف دیگلور پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 413/2026 درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات 123، 223، 274، 275 اور 3(5) نیز فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ کی دفعات 26، 27، 23، 30(2)، 30(3) اور 59 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے