कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دوسری، تیسری اور چوتھی جماعت کا نصاب تبدیل ہوگا !

ملکاپور:,13/ اپریل (محمد احسان سر ) ذرائع ابلاغ سے ملی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر پونے، ریاستی تعلیمی تحقیق و تربیت کونسل (SCERT) کی جانب سے جماعت دوم، سوم اور چہارم کے اساتذہ کے لیے نئے نصاب کے مطابق تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تعلیمی سال 2025-26 سے نافذ ہونے والے نئے نصاب کے مؤثر نفاذ کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اساتذہ کی تربیت کا آغاز 4 مئی سے ہوگا اور اس تربیت میں اساتذہ کے لیے شرکت لازمی ہوگی. نیا تعلیمی سال 15 جون 2026 سے شروع ہوگا. اس سے قبل تمام اساتذہ کی تربیت مکمل کرنے کا ہدف حکومت نے مقرر کیا ہے۔ یہ تربیت تین مراحل میں منعقد ہوگی: ریاستی سطح، ضلعی سطح اور تحصیل ( تعلقہ ) سطح، ریاستی سطح کی تربیت 4 تا 7 مئی 2026 ( اردو و مراٹھی میڈیم )،ضلعی سطح کی تربیت 11 تا 14 مئی 2026 ( مراٹھی و دیگر میڈیم )، اور تحصیل ( تعلقہ) سطح کی تربیت 18 تا 30 مئی 2026 ( مراٹھی و دیگر میڈیم ) کو منعقد کی جائے گی. اردو میڈیم کے لیے یہ تربیت صرف ریاستی اور ضلعی سطح پر ہی منعقد کی جائے گی. اس سلسلے میں معاون ڈائریکٹرز نے تمام علاقائی تعلیمی اداروں اور ضلع تعلیمی و تربیتی اداروں (DIET) کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضلعی سطح کے سہولت کاروں کے نام فوری طور پر فراہم کریں. اس تربیت کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اساتذہ کو نئے نصاب کی تدریس کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو اور تدریسی عمل کو آسان اور مؤثر بنایا جا سکے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے