कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خنسا آفرین اور محمد ذکوان کی یادگار کامیابی

بلڈھانہ :8؍مئی (شعیب الله خان) خانوادہِ بدر کی ہونہار بیٹی خنسا آفرین عبداللہ خان نے ایس ایس سی امتحانات 2026 میں 82 فیصد نمبرات کی شاندار کامیابی حاصل کر کے سب کو ورطہِ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ایک لڑکی ہونے کے ناطے اور اس قدر اچھے فیصد کے ساتھ ان کی یہ کامیابی ان کی غیر معمولی ذہنی صلاحیتوں، دن رات کی محنت اور تعلیمی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے والد عبداللہ خان صاحب کی بہترین تربیت اور خاندان کے علمی وقار کی سچی امین ہیں۔ خنسا آفرین کی اس کامیابی نے نہ صرف گھرانے کا سر فخر سے بلند کیا ہے بلکہ یہ بھی دکھا دیا ہے کہ وہ آنے والے وقت میں تعلیمی افق پر مزید بڑے کارنامے انجام دینے کا عزم رکھتی ہیں۔ ان کی اس کارکردگی کو علاقے کے علمی حلقوں میں ایک مثالی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
اسی خاندان کے ایک اور ہونہار طالب علم محمد ذکوان خان عرفان اللہ خان نے بھی اپنی محنت کا لوہا منوایا اور 72.60 فیصد نمبرات کے ساتھ کامیابی کا پرچم بلند کیا۔ محمد ذکوان خان کی یہ کارکردگی ان کے والد عرفان اللہ خان صاحب کی سرپرستی اور ان کی اپنی ذاتی جدوجہد کا بہترین نتیجہ ہے۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی سے واضح کر دیا ہے کہ وہ علمی میدان میں ایک مضبوط بنیاد رکھ چکے ہیں اور خاندان کے سماجی و تعلیمی مرتبے کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
ا اس پرمسرت اور تاریخی موقع پر خاندان کی بزرگ و محترم شخصیت جناب الحاج مصدق الله خان صاحب نے دونوں بچوں کو اپنی خصوصی دعاؤں اور شفقتوں سے نوازا۔ انہوں نے خنسا آفرین اور محمد ذکوان کی اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ خوشی دراصل اس خاندانی تسلسل کا حصہ ہے جو نسل در نسل علم، مذہب اور سماجی خدمت سے جڑا ہوا ہے۔ مذہبی، تعلیمی اور سماجی طور پر معتبر اس خاندان میں ان دو نئی کامیابیوں کا اضافہ پورے علاقے کے لیے ایک فخر کا مقام ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے